مشرقی لداخ سے چین کی فوج کی برق رفتاری سے حیران کن واپسی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 12-02-2021
چین کے ٹینکوں کی واپسی
چین کے ٹینکوں کی واپسی

 

لداخ۔ مشرقی لداخ میں ہندوستان کے اٹل موقف کے بعد اب چین نے اپنی فوج کو پیچھے کرنا شروع کردیا ہے۔ہندوستان کے اپنی پوزیشن پر مستحکم رہنے اور اس کا مقصد کسی بھی علاقے کو قبول نہ کرنے کے بعد اس کا نتیجہ برآمد ہوا۔ جمعرات تک پی ایل اے نے پینگونگ تس کے جنوبی کناروں سے 200 سے زیادہ اہم جنگی ٹینکوں کو بڑی تیزی کے ساتھ واپس بلا لیا ہے۔۔

دو دن قبل اس معاملہ پر ہندوستان اور چین کے درمیان سمجھوتہ ہوگیا تھا جس کے تحت دونوں ممالک کو سابقہ پوزیشن پر واپس لوٹنا ہے۔ مگر چین نے بہت تیزی دکھاتے ہوئے کل سے ہی اپنی فوج کو واپس بلانا شروع کردیا ہے۔۔ مشرقی لداخ میں پہلی بارہندوستان اور چین کے درمیان جھڑپ اور ٹکراو کی نوبت آگئی تھی اور یہ ماحول محاذ آرائی کے نو ماہ تک جاری رہی تھی۔

ہندوستانی فوج اور پیوپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کے بکتر بند یونٹوں واپسی کا سفر شروع کردیا ہے۔ بدھ کی صبح منجمد پیانگونگ تس کے شمالی اور جنوبی کنارے ، چین کے ساتھ لائن آف ایکچول کنٹرول (ایل اے سی) کے ساتھ ساتھ تمام امن و امان کی بحالی کی راہ ہموار کرتے ہیں۔دونوں ممالک کو سنیچر تک اپنی فوجوں کو پیچھے ہٹانا ہے۔تجزیہ کار حیران ہیں کہ چین نے ایسی تیزی کیوں دکھائی ۔مگر ہندوستانی فوج اور حکامحالات پر اب بھی گہری نظر بنائے ہوئے ہیں۔30 اگست ، 2020 کو ہندوستانی فوج کے جوانوں نے کیلاش رینج پر ریزنگ لا ریچین پر پوزیشن سنبھال لی تھی جس کے بعد چین کی حکمت عملی ناکام ہوگئی تھی جبکہ ہندوستان کی مذاکراتی حیثیت کو فروغ ملا تھا۔