آئندہ ہفتے پیگاسس مسئلہ پر سپریم کورٹ میں سماعت

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | 2 Years ago
سپریم کورٹ
سپریم کورٹ

 

 

 

آواز دی وائس، نئی دہلی 

اسرائیلی سافٹ ویر پیگاسس کا مسئلہ اب ملک میں طول پکڑتا جا رہا ہے، یہاں تک یہ معاملہ اب سپریم کورٹ تک جا پہنچا ہے۔

پیگاسس معاملہ میں ایک عرضی داخل کی گئی تھی، جس کو قبول کر لیا گیا ہے۔

چیف جسٹس این وی رمنا کی سربراہی والی بنچ نے کہا کہ اس معاملہ پر آئندہ ہفتہ سماعت کی جائے گی۔

 پیگاسس جاسوسی معاملہ پر سپریم کورٹ میں داخل عرضی سماعت کے لئے قبول کر لی گئی ہے اور اس آئندہ ہفتہ سماعت ہوگی۔

چیف جسٹس این وی رمنا کی بنچ کے سامنے اس معاملہ کو اٹھایا گیا، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ وہ اس پر اگلے ہفتہ سماعت کریں گے۔

سینئر ایڈویکیٹ کپل سبل نے سپریم کورٹ میں اس معاملہ کو اٹھاتے ہوئے سینئر صحافی این رام کی جانب سے داخل کی گئی عرضی کا ذکر کیا ہے۔

جس کے بعد چیف جسٹس نے اس پر آئندہ ہفتہ سماعت کرنے کو کہا۔ خیال رہے کہ بین الاقوامی میڈیا کے ذریعے انکشاف کیا گیا ہے کہ اسرائیلی سافٹ ویئر پیگاسس کی مدد سے ہندوستان سمیت دنیا کے متعدد ممالک کے صحافیوں، رہنماؤں اور دیگر اہم اشخاص کو نشانہ بنایا گیا۔ اس دوران لوگوں کے فونز کی ہیکنگ بھی کی گئی۔

 رکن پارلیمان راہل گاندھی سمیت کئی لیڈران، مرکزی وزرا، صحافیوں کو اس سافٹ ویئر کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔ یہی وجہ ے کہ ہندوستان میں اس مسئلہ پر لگاتار ہنگامہ ہو رہا ہے۔

سپریم کورٹ میں دائر عرضی میں اپیل کی گئی ہے کہ پیگاسس معاملہ کی غیر جانب دارانہ جانچ کی جائے۔ اس جانچ کی قیادت سپریم کورٹ کا کوئی موجودہ یا سبکدوش جج کرے۔