این ڈی اے امتحانات میں خواتین امیدواروں کی شرکت،فیصلہ کی منسوخی سے سپریم کورٹ کا انکار

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 22-09-2021
این ڈی اے امتحانات میں خواتین امیدواروں کی شرکت،فیصلہ کی منسوخی سے سپریم کورٹ کا انکار
این ڈی اے امتحانات میں خواتین امیدواروں کی شرکت،فیصلہ کی منسوخی سے سپریم کورٹ کا انکار

 

 

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے بدھ کے روز نیشنل ڈیفنس اکیڈمی (این ڈی اے) کے امتحانات میں خواتین امیدواروں کو شامل کرنے سے متعلق اپنے عبوری حکم کو منسوخ کرنے سے انکار کردیا۔

جسٹس سنجے کشن کول کی سربراہی میں ایک ڈویژن بنچ نے وزارت دفاع کی اس درخواست کو مسترد کر دیا کہ این ڈی اے میں خواتین امیدواروں کو شامل کرنے کا طریق کار مئی 2022 تک تیار کیا جا سکتا ہے اور اس وقت تک عدالت کو اپنا عبوری حکم واپس لے لینا چاہیے، تاہم عدالت عظمیٰ نے اس اپیل کو مسترد کردیا۔ (ایجنسی ان پٹ)