سپریم کورٹ :جج رہائش گاہ سے سماعت کریں گے

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 12-04-2021
کورونا کا اثر
کورونا کا اثر

 

 

نئی دہلی ۔ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خطرے اور عدالت عظمیٰ کے کم از کم 44 ملازمین کے کورونا سے متاثر ہونے کی خبروں کے بیچ سپریم کورٹ نے ایک بار پھر صرف ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ہی سماعت کا فیصلہ کیا ہے۔

سپریم کورٹ کے سبھی جج ایک بار پھر ویڈیوکانفرنسگ کے ذریعہ سماعت کریں گے۔ اس وجہ سے اب معاملے کی سماعت ایک گھنٹے تاخیر سے ہوگی۔ عدالت عظمیٰ کے 44 ملازمین کے کورونا سے مثبت ہونے کے بعدعدالت میں آکر سمایت کے بندوبست کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔