اعظم خان کی شکایت پر یوپی سرکار کو سپریم کورٹ کا نوٹس

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 14-07-2022
اعظم خان کی شکایت پر یوپی سرکار کو سپریم کورٹ کا نوٹس
اعظم خان کی شکایت پر یوپی سرکار کو سپریم کورٹ کا نوٹس

 

 

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے جمعرات کو جوہر یونیورسٹی معاملے میں یوپی حکومت سے جواب طلب کیا ہے۔ عدالت نے پوچھا کہ اس کے حکم کی تعمیل ہوئی یا نہیں۔

عدالت عظمیٰ نے ایس پی لیڈر اعظم خان کو ضمانت کے لیے ان کی یونیورسٹی سے ملحقہ زمین کو قرق کرنے کی شرط پر روک دیا تھا۔

یہ زمین اینمی پراپرٹی ایکٹ کے تحت ضبط کی گئی۔ اعظم خان نے شکایت کی ہے کہ عدالت کے حکم امتناعی کے بعد بھی رام پور کی اس زمین سے باڑھ نہ ہٹائے جانے کی وجہ سے یونیورسٹی کا کام ٹھیک طریقے سے نہیں چل رہا ہے۔

سپریم کورٹ کے جسٹس اے ایم کھانولکر اور جسٹس جے بی پاردی والا کی بنچ نے یوپی حکومت کو 19 جولائی تک اپنا جواب داخل کرنے کی ہدایت دی ہے۔

اس کے ساتھ ہی معاملے کی مزید سماعت 22 جولائی کو مقرر کی گئی۔ اس سے پہلے 27 مئی کو عدالت عظمیٰ کی چھٹی بنچ نے الہ آباد ہائی کورٹ کی شرط پر روک لگا دی تھی۔

اعظم خان کی ضمانت کی شرط کے طور پر ہائی کورٹ نے رام پور کے ضلع کلکٹر کو ہدایت دی تھی کہ جوہر یونیورسٹی کیمپس سے متصل زمین کا قبضہ حکومت کو دے دیا جائے۔