’میڈیا ون‘ کی عرضی پر سپریم کورٹ کا مرکز کو نوٹس

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
’میڈیا ون‘ کی عرضی پر سپریم کورٹ کا مرکز کو نوٹس
’میڈیا ون‘ کی عرضی پر سپریم کورٹ کا مرکز کو نوٹس

 

 

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے ملیالم نیوز چینل ’میڈیا ون‘ کی عرضی پر جمعرات کو مرکزی حکومت کو نوٹس جاری کیا مرکزی حکومت کی طرف سے چینل کے نشریاتی لائیسینس کی منسوخی کو ہائی کورٹ نے درست قرار دیاتھا۔

میڈیا ون نے ہائی کورٹ کے اس فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے

جسٹس ڈی وائی چندرچوڈ کی صدارت والی جسٹس سوریہ کانت اور جسٹس وکرم ناتھ کی بنچ نے مرکز کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہائی کورٹ کے سامنے پیش کی گئی اندرونی فائلوں کو ریکارڈ پر رکھے۔

سپریم کورٹ چینل کی خدمات عبوری طور پر پھر سے شروع کرنے کی اپیل پر اگلی سمات 15 مارچ کو غوروخوض کرے گی۔

چیف جسٹس این وی رمن کی سربراہی والی تین رکنی بنچ نے 7 مارچ کو عرضی گذار کی درخواست پر ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف دائر خصوصی اجازت کی عرضی پر آج (جمعرات) سماعت کے لیے اتفاق ظاہر کیا تھا۔

مرکزی حکومت نے 31 جنوری کوقومی سلامتی کا حوالہ دیتے ہوئے ملیالم چینل میڈیا ون کا لائسنس منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

سینئر وکیل دشینت دوے نے چینل کی جانب سے 2 مارچ کو ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے اسے بہت اہم قرار دیتے ہوئے جلد سماعت کی اپیل کی تھی۔ (ایجنسی)