الیکشن تشدد: ممتا بنرجی کے انتخابی ایجنٹ کو سپریم کورٹ سے بڑی راحت

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 20-01-2022
 الیکشن تشدد: ممتا بنرجی کے انتخابی ایجنٹ کو سپریم کورٹ سے بڑی راحت
الیکشن تشدد: ممتا بنرجی کے انتخابی ایجنٹ کو سپریم کورٹ سے بڑی راحت

 


 آواز دی وائس، کولکاتہ

سپریم کورٹ نے جمعرات کو سوپین کو گرفتاری سے عبوری تحفظ فراہم کیا۔ اس معاملے کی اگلی سماعت 31 جنوری2022 کو ہوگی۔ عدالت سوپین کی عرضی کو خارج کرنے والے کولکتہ ہائی کورٹ کے حکم کے خلاف اپیل کی سماعت کر رہی تھی۔

سپریم کورٹ نے مغربی بنگال میں انتخابات کے بعد ہوئے تشدد میں قتل کے معاملے میں وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے نندی گرام الیکشن ایجنٹ ایس کے سوپین کو بڑی راحت دی ہے۔

سپریم کورٹ نے جمعرات کو سوپین کو گرفتاری سے عبوری تحفظ فراہم کیا ہے۔ اس معاملے کی اگلی سماعت 31 جنوری کو ہوگی۔

جسٹس ایل ناگیشور راؤ اور بی آر گاوائی کی بنچ نے حکم دیا کہ اس کیس میں سوپین کی گرفتاری اگلی سماعت تک روک دی جائے گی۔ عدالت سوپین کی عرضی کو خارج کرنے والے کلکتہ ہائی کورٹ کے حکم کے خلاف اپیل کی سماعت کر رہی تھی۔

سی بی آئی نندی گرام حلقے میں بی جے پی کے ایک کارکن کے قتل کی تحقیقات کر رہی ہے، جو مئی 2021 میں ریاستی اسمبلی کے انتخابات میں ممتا بنرجی کی قیادت والی آل انڈیا ترنمول کانگریس کی جیت کے بعد تشدد کے دوران مغربی بنگال میں پیش آیا تھا۔

تاہم بنرجی خود نندی گرام سے الیکشن ہار گئی تھیں۔ کولکتہ ہائی کورٹ نے بعد میں ریاست میں حکمراں جماعت کے کہنے پر مبینہ طور پر قتل اور جنسی ہراسانی کے مختلف واقعات کی سی بی آئی جانچ کا حکم دیا تھا۔