سپریم کورٹ:کورونا میں مرنے والوں کے پسماندگان کو ہرجانہ دیا جائے

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 30-06-2021
سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ
سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ

 

 

سپریم کورٹ نے ہندستان حکومت کو ہدایت دی ہے کہ کورونا وائرس سے موت ہونے والے کے اہل خانہ کو کی ادائیگی کربے کیلئے گائیڈ لائنس تیار کرے۔ جسٹس اشوک بھوشن کی قیادت والی بنچ نے کہا کہ کورٹ کوئی معاوضہ طے نہیں کر سکتی۔

حکومت اپنی پالیسی کے مطابق متاثری کنبے کو راحت دینے کا فیصلہ لے سکتی ہے۔ کورٹ نے کہا حکومت نے اپنے وسائل کے مطابق معاوضے یا ریلیف سے متعلق پالیسی کا فیصلہ کرسکتی ہے۔ عدالت نے کہا کہ نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی قواعد اور وسائل کے مطابق معاوضہ طے کرسکتی ہے۔ عدالت نے کہا کہ حکومت چھ ہفتوں میں فیصلہ لے سکتی ہے۔

بتادیں عرضی گزار نے متاثرہ کنبے کو چار لاکھ روپئے کا معاوضہ دینے کی مانگ کی تھی۔ حالانکہ کورٹ نے اس مانگ کو خارج کر دیا ہے۔ مرکزی حکومت نے کہا تھا کہ اتنا معاوضہ دینا ممکن نہیں ہے۔

سرکار پر معاشی دباؤ پڑے گا۔ سپریک کورٹ نے مرکزی حکومت کو ہدایت دی کہ وہ کورونا وائرس ہونے کے سبب ہونے والی اموات کے معاملے میں ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کرنے کو آسان بنانے کیلئے رہنما خطوط بھی جاری کرے۔ کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ این ڈی ایم اے اپنے قانونی ڈیوٹی کو سر انجام دینے میں ناکام رہا ہے