کیرالہ: کورونا کے پیش نظر سپریم کورٹ نے11ویں جماعت کے امتحانات پر لگائی روک

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 03-09-2021
 سپریم کورٹ
سپریم کورٹ

 


آواز دی وائس، نئی دہلی

سپریم کورٹ نے ریاست کیرالہ میں آئندہ 6 ستمبر2021 سے ہونے والے گیارہویں جماعت  کے امتحانات پر روک لگا دی ہے۔

عدالت نے یہ فیصلہ ریاست میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر لیا ہے۔

عدالت کا کہنا ہے کہ کورونا کیسز میں مسلسل اضافے کی وجہ سے کیرالہ کی صورتحال تشویشناک ہے۔

چھوٹے بچوں کو خطرے میں نہیں ڈالا جا سکتا ، کیونکہ ریاست میں روزانہ تقریبا 35،000 کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں۔

اس معاملے کی اگلی سماعت 13 ستمبر2021 کو ہوگی۔

کیرالہ میں کورونا کے مریضوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

کیرالہ ملک کی واحد ریاست ہے جہاں کورونا کے مریضوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

یہاں ایک دن میں پائے جانے والے نئے مریضوں کی تعداد 32 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ اور یہاں ایک ہی دن میں سب سے زیادہ 183 اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔