آلودگی کےمستقل حل کے لیے عام لوگوں اور ماہرین سے تجاویزلیں: سپریم کورٹ

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
آلودگی کےمستقل حل کے لیے عام لوگوں اور ماہرین سے تجاویزلیں: سپریم کورٹ
آلودگی کےمستقل حل کے لیے عام لوگوں اور ماہرین سے تجاویزلیں: سپریم کورٹ

 

 

نئی دہلی:سپریم کورٹ نے جمعرات کو دہلی اور اس سے متصل علاقوں میں فضائی آلودگی کو ’خطرناک‘ سطح پر لانے کے لیے اٹھائے گئے فوری اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور ماہرین اور عام لوگوں سے اس کا مستقل حل نکالنے کیلئے ان سے رائے لینے کو کہا۔

چیف جسٹس این وی رمن , جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ اور جسٹس سوریہ کانت نے ایئر کوالٹی مینجمنٹ کمیشن کو ہدایت دی کہ وہ دہلی اور اس کے متصل علاقوں میں آلودگی کا مستقل حل تلاش کرنے کے لیے عام لوگوں اور ماہرین سے تجاویز طلب کرے۔

بنچ نے قومی راجدھانی اور اس کے آس پاس آلودگی پر قابو پانے کے لئے کمیشن کے ذریعہ کئے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ آلودگی کیس کی اگلی سماعت فروری کے پہلے ہفتے میں ہوگی۔

خیا ل رہے سپریم کورٹ 17 سالہ اسکولی طالب علم آدتیہ دوبے کی طرف سے دائر پی آئی ایل پر سماعت کر رہا ہے۔