سبودھ کمارجیسوال:سی بی آئی کے نئے سربراہ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 26-05-2021
سبودھ کمارجیسوال:سی بی آئی کے نئے سربراہ
سبودھ کمارجیسوال:سی بی آئی کے نئے سربراہ

 

 

نئی دہلی

سی بی آئی کے نئے سربراہ کے طور پر آج سبودھ کمار جیسوال کو مقرر کیا گیا ہے۔

جیسوال 1985 بیچ کے آئی پی ایس آفیسر ہیں۔ ملک کی بے حد طاقتور تحقیقاتی ایجنسی، سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) کے سربراہ کا عہدہ مارچ کے مہینے سے ہی خالی تھا۔

سی بی آئی چیف کے عہدے سے رشی کمار شکلا کے ریٹائرمنٹ کے بعد سے ہی مرکزی ایجنسی اپنے نئے چیف کی تلاش میں تھی۔

اطلاعات کے مطابق سی بی آئی چیف کے نئے سربراہ کے انتخاب کے لئے آج ایک اہم اجلاس منعقد کیا گیا جس میں وزیر اعظم نریندر مودی، سپریم کورٹ کے چیف جسٹس این وی رمنا اور لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف ادھیر رنجن چودھری نے شرکت کی۔

اس سے قبل جیسوال سنٹرل انڈسٹریل سیکیورٹی فورس (سی آئی ایس ایف) کے سربراہ تھے۔ (ان پٹ ایجنسی )