طلبا بھی کرا سکیں گے دانشوراملاک کا رجسٹریشن

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 22-01-2021
مرکزی وزیر تعلیم پریس سے مخاطب
مرکزی وزیر تعلیم پریس سے مخاطب

 

گجرات حکومت کے محکمہ تعلیم نے ریاستی سطح کے آئی پی (دانشوراملاک) سہولت سنٹر کا آغاز کیا ہے۔ اس کے ذریعے مختلف اسٹارٹ اپ اپنی اختراعات ، ایجادات اور دانشوراملاک کو پیٹنٹ کرا سکیں گے۔ جمعرات کے روز مرکزی وزیر تعلیم ڈاکٹر رمیش پوکریال 'نشانک' نے اس  کا افتتاح کیا۔ مرکزی وزیر نشانک نے بیان کیا کہ ، "اس قدم کے ذریعے5 سال کے عرصے میں 200 کروڑ روپے کا اسٹوڈنٹ انوویشن فنڈ عملدرآمد کے لئے تشکیل دیا گیا ہے۔ اس سے نہ صرف 1000 محققین کی مدد ہوگی بلکہ ہر سال 500 طلباء اسٹارٹ اپ بھی چلا سکیں گے۔ اس سے گجرات کی 60 کے قریب یونیورسٹیوں کے طلباء کو فائدہ ہوگا۔

ڈاکٹر  نشانک نے مزید کہا کہ  "مجھے امید ہے کہ ریاستی سطح کے دانشورانہ املاک (آئی پی) فیلیسیٹیشن سینٹر کے آغاز کے ساتھ ہی ہندوستان کو اربوں ڈالر کے اسٹارٹ اپس کے ممالک کی درجہ بندی میں پہلے نمبر پر پہنچنے میں مدد ملے گی۔