کورونا ضابطوں پر عمل کرانے کے لئے سختی ضروری : گہلوت

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 07-03-2021
 وزیراعلی اشوک گہلوت
وزیراعلی اشوک گہلوت

 

 

جے پور

راجستھان میں عالمی وبا کورونا وائرس کے معاملوں میں پھر سے اضافہ ہونے لگا ہے اور وزیراعلی اشوک گہلوت نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کووڈ پروٹوکول پر پوری طرح عمل کریں نہیں تو حکومت کو پہلے کی طرح سختی برتنی پڑے گی۔

مسٹر گہلوت نے کہا کہ مارچ کی شروعات سے ریاست میں کورونا کے معاملوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ گزشتہ ماہ ہر دن سو سے بھی کم معاملے سامنے آرہے تھے لیکن اب یہ تعداد دو سو سے زیادہ یومیہ ہوگئی ہے۔

ایسے میں انہوں نے لوگں سے اپیل کی کہ وہ کووڈ پروٹوکول پر پوری طرح عمل کریں وگرنہ حکومت کو پہلے کی طرح سختی برتنی پڑے گی۔ ہفتہ کی شام کو محکمہ صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، ریاست کے تقریباً دو درجن اضلاع میں 233 نئے معاملات سامنے آئے ہیں۔ جن میں سے ڈونگر پور میں 58 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔ جس کی وجہ سے ڈونگر پور میں کورونا مریضوں کی تعداد 5235 ہوگئی۔

تاہم اب تک 5001 مریض ٹھیک ہو چکے ہیں۔ اسی طرح جے پور میں 38، جودھ پور میں 25، اودے پور میں 23، کوٹہ میں 13 اور راجسمند میں 12 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔