آلودگی کی وجہ پاکستان،کورٹ میں اتر پردیش حکومت کی عجیب دلیل

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 03-12-2021
آلودگی کی وجہ پاکستان،کورٹ میں اتر پردیش حکومت کی عجیب دلیل
آلودگی کی وجہ پاکستان،کورٹ میں اتر پردیش حکومت کی عجیب دلیل

 

 

نئی دہلی: جمعہ کو سپریم کورٹ میں آلودگی پر ہونے والی سماعت میں اتر پردیش حکومت نے عجیب دلیل دی۔ یوپی حکومت نے عدالت کو بتایا کہ آلودگی کی وجہ پاکستان سے آنے والی ہوا ہے۔

دہلی کی آلودگی میں اتر پردیش کی صنعتوں کا کوئی کردار نہیں ہے۔ اس پر چیف جسٹس این وی رمنا نے اتر پردیش حکومت سے پوچھا کہ کیا آپ چاہتے ہیں کہ پاکستان میں انڈسٹری بند ہو؟

سینئر ایڈوکیٹ رنجیت کمار نے دہلی-این سی آر میں آلودگی سے متعلق عرضی پر اتر پردیش حکومت کی طرف سے دلیل دی۔ انہوں نے کہا، "جو صنعتیں اتر پردیش میں ہیں، ہوا کا بہاؤ ان کی طرف ہے۔

آلودہ ہوا دہلی کی طرف نہیں جاتی ہے۔ پاکستان سے آنے والی آلودہ ہوا دہلی کی ہوا کو خراب کرنے کی ذمہ دار ہے۔ دوسری طرف، گنے اور آٹھ گھنٹے کی پابندی سے اتر پردیش کی دودھ کی صنعت متاثر ہوئی ہے۔

سپریم کورٹ کی پھٹکار کے بعد دہلی کے تمام اسکول آج سے بند رہیں گے۔ دہلی حکومت نے جمعرات کو سماعت کے بعد یہ فیصلہ لیا۔ اسکول کب کھولے جائیں گے، حکومت نے ابھی تک یہ واضح نہیں کیا۔

سپریم کورٹ نے دہلی حکومت کو پھٹکار لگاتے ہوئے کہا کہ جب ملازمین کو گھر سے کام دیا گیا ہے تو پھر بچوں کو اسکول جانے کے لیے کیوں مجبور کیا جا رہا ہے۔

غریب بچے آپ کی مہم کے بینرز لیے سڑک پر کھڑے ہیں، کیا آپ کو ان کی صحت کا خیال نہیں؟ عدالت نے مرکز، دہلی اور پڑوسی ریاستوں کی حکومت کو 24 گھنٹے کا وقت دیا ہے۔ کہا گیا کہ آلودگی کم کرنے کے لیے سخت اقدامات نہ کیے گئے تو سپریم کورٹ ٹاسک فورس تشکیل دے گی۔