سری نگر: پنڈت کی دکان کا سیلز مین ابراہیم بنا دہشت گردوں کا نشانہ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
سری نگر: پنڈت کی دکان کا سیلز مین  بنا دہشت گردوں کا نشانہ
سری نگر: پنڈت کی دکان کا سیلز مین بنا دہشت گردوں کا نشانہ

 

 

سری نگر : دہشت گردوں نے پیر کو سری نگر میں ایک کشمیری پنڈت دکاندار کے سیلز مین محمد ابراہیم کو گولی مار دی۔ شدید زخمی 45 سالہ ابراہیم کو ایس ایچ ایم ایس اسپتال لایا گیا، جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ ابراہیم ڈاکٹر سندیپ ماوا کی دکان میں سیلز مین کا کام کرتا تھا۔ ڈاکٹر سندیپ ماوا کشمیری پنڈت ہیں۔

ماوا مکھن لال بندرو کا رشتہ دار ہے۔ بتادیں کہ مکھن لال بندرو سری نگر کے اقبال پارک علاقے کے معروف کیمسٹ تھے۔ اسے گزشتہ ماہ دہشت گردوں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔ دہشت گردوں نے میڈیکل سٹور میں گھس کر گولی مار دی تھی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں دہشت گردوں کا یہ دوسرا ٹارگٹ حملہ ہے۔ اس سے قبل اتوار کو بٹاملو کے علاقے میں دہشت گردوں نے ایک پولیس اہلکار کو گولی مار دی تھی۔