سری نگر- جموں قومی شاہراہ پر تین روز بعد ٹریفک بحال

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 10-01-2022
 سری نگر- جموں قومی شاہراہ پر تین روز بعد ٹریفک بحال
سری نگر- جموں قومی شاہراہ پر تین روز بعد ٹریفک بحال

 


آواز دی وائس، سری نگر

 وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی 270 کلو میٹر طویل سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر پیر کو تین روز بعد ٹریفک کی نقل وحمل بحال کر دی گئی۔

ادھر وادی کو لداخ یونین ٹریٹری کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر- لیہہ شاہراہ اور جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے ضلع پونچھ کے ساتھ جوڑنے والا تاریخی مغل روڈ کئی روز سے مسلسل بند ہیں۔

ایک ٹریفک پولیس عہدیدار نے بتایا کہ سری نگر – جموں قومی شاہراہ کو پیر کے روز ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے بحال کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ موسلا دھار بارشوں کے باعث شاہراہ پر جمعے کے روز کیفٹیریا موڑ، مہر، دگی پولی، خونی نالے وغیرہ جیسے کئی مقامات پر چٹاں کھسک آئی تھیں جس کے نتیجے میں شاہراہ پر ٹریفک کی آمد و رفت بند کر دی گئی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ شاہراہ سے ملبہ ہٹانے کے لئے جنگی بنیادوں پر کام جاری تھا اور اب اس کو قابل آمد و رفت بنا دیا گیا ہے۔

وادی کو لداخ یونین ٹریٹری کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر- لیہہ شاہراہ اور جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے ضلع پونچھ کے ساتھ جوڑنے والا تاریخی مغل روڈ کئی روز سے مسلسل بند ہیں۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق تازہ بھاری باری کے باعث وادی کے بعض پہاڑی علاقوں کی سڑکیں ابھی بھی بند پڑی ہوئی ہیں۔

بعض دیہی علاقوں کے لوگوں کا کہنا ہے کہ گرچہ ان کی رابطہ سڑکوں سے برف ہٹایا گیا لیکن پھسلن کی وجہ سے صبح کے وقت ٹرانسپورٹ کی نقل و حمل متاثر رہ جاتی ہے۔ یو این آئی ایم افضل