سری نگر:آکاش کے قتل کے خلاف غم وغصہ اور موم بتی مارچ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 02-03-2021
موم بتی مارچ
موم بتی مارچ

 

 

سری نگر میں کرشنا ڈھابہ کےمالک کےبیٹے آکاش مہرہ کے قتل کے خلاف کل رات احتجاج ہوا۔ جس میں لوگوں نے موم بتیاں جلا کر اس قتل کے خلا ف اپنےغم وغصہ کا مظاہرہ کیا۔بائیس سالہ آکاش ڈھابہ مالک کا اکلوتا بچہ تھا۔ سری نگر کے ایس ایچ ایم ایس اسپتال میں سرجری کے بعد آکاش وینٹیلیٹر پر تھا۔ سنیچر کی علی الصبح وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

مظاہرین نے ہاتھوں میں موم بتیاں تھام رکھی تھیں اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے نعرے لگا رہے تھے۔مظاہرین نے "ہندو مسلم سکھ اتحاد - زندہ باد" (ہندو مسلم اور سکھ کی لانگ لائیو یونٹی) اور "کشمیریوں کا قتل عام بند کرو بند کرو"۔کے نعرے لگائے گئے۔

دراصل 18 فروری کو سونور میں ہائی سیکیورٹی زون میں واقع اپنی دکان کے باہر گولی مار دی گئی۔اس واقعے سے کچھ دن پہلے ہی آکاش مہرہ اپنے والد کے کاروبار میں شامل ہوا تھا۔ سینئر صحافی احمد علی فیاض نے سری نگر میں احتجاج کی ویڈیو ٹویٹ پر پوسٹ کی ہے۔