سری نگر: دہشت گردوں کا حملہ، اے ایس آئی ہلاک، دو پولیس مین زخمی

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | 1 Years ago
سری نگر: دہشت گردوں کا حملہ، اے ایس آئی ہلاک، دو پولیس مین زخمی
سری نگر: دہشت گردوں کا حملہ، اے ایس آئی ہلاک، دو پولیس مین زخمی

 

 

سری نگر: منگل کو سری نگر میں پولیس پارٹی پر دہشت گرد وں کے حملے میں ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) ہلاک اور دو دیگر پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں

پولیس نے بتایا کہ پولیس کی ایک ناکہ پارٹی جی ڈی گوئینکا سکول لال بازار کے نزدیک گھڑی تھی جن پر دہشت گردوں نے  نزدیک سے گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں تینوں جون میں لت پت ہو کر گر پڑے۔

مقامی لوگوں کیساتھ ساتھ پولیس نے تینوں نے فوری طورپر اسپتال پہنچایا تاہم تب تک اسسٹنٹ سب انسپکٹر مشتاق احمد ساکن کولگام زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ چکا تھا۔ شام7بجکر 10منٹ پر پیش آئے اس واقعہ میں46سالہ ہیڈ کانسٹیبل فیاض احمد بلٹ نمبر 721آئی آر پی 12بٹالین ساکن لور سوزی کوکر ناک اور28سالہ ابو بکر بلٹ نمبر 1954/SPOساکن عالی کدل سرینگر شدید طور پر زخمی ہوئے۔

دونوں کو اسپتال میں داخل کرلیا گیا ہے ۔ جہاں ہیڈکانسٹیبل کی حالت نازک ہے۔واقعہ کے فوراً بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیا اور حملہ آوروں کی تلاش شروع کی