اسپوٹنک وی ویکسین،ملک کے بازاروں میں اگلے ہفتے سے

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 14-05-2021
نئی امید نیا سہارا
نئی امید نیا سہارا

 

 

آواز دی وائس ۔ نئی دہلی

صحت کی مرکزی وزارت نے اعلان کیا ہے کہ روس کا اسپوٹنک وی ویکسین،ملک کے بازاروں میں اگلے ہفتے کے شروع میں دستیاب ہو جائیں گی۔ یہ اعلان ایک لاکھ پچاس ہزاراسپوٹنک وی ویکسین کی پہلی کھیپ کے، روس سے حیدرآباد میں لائےجانے کے 12 دن بعد کیا گیا ہے۔ اسپوٹنک وی، روس کے قومی مرکز گمالیانے تیار کی ہے۔

یہ تیسری ویکسین ہے جسےہندوسان میں ایسے وقت میں استعمال کی اجازت دی جائے گی جب ملک دوسری شدید لہر کی گرفت میں ہوں اور ویکسین کی مانگ میں زبردست اضافہ ہوگیا ہے۔

اسپوٹنک وی نام سے سب سے مشہور یہ کورونا وائرس کے خلاف رجسٹرڈ ایک ویکسین ہے۔ جو سروے میں شریک 10 میں سے سات (74 فیصد) روسی ویکسین کے بارے میں سنا ہے۔ ویکسین ا سپوٹنک- وی دنیا میں دو سب سے زیادہ پسندیدہ ویکسینوں میں سے ایک ہے۔واضح رہے کہ بڑھتی ہوئی وبا کے اس دور میں کورونا ویکسین واحد سہارا ہے۔ اس وقت ہندوستان میں دنیا کی سب سے بڑی ویکسینیشن مہم چل رہی ہے، لیکن مرکزی حکومت کی جانب سے 18 سے 45 سال کے درمیانی لوگوں کو ویکسین دیئے جانے کے اعلان کے بعد ویکسین کی قلت نظر آرہی ہے۔