اسپائس جیٹ میں ونڈشیلڈ کی وجہ سے ممبئی میں ہنگامی لینڈنگ

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 05-07-2022
اسپائس جیٹ میں ونڈشیلڈ کی وجہ سے ممبئی میں ہنگامی لینڈنگ
اسپائس جیٹ میں ونڈشیلڈ کی وجہ سے ممبئی میں ہنگامی لینڈنگ

 


آواز دی وائس، ممبئی

 گجرات کے کنڈل سے ممبئی کے لیے اڑان بھرنے والے اسپائس جیٹ طیارے کے اوپری ونڈشیلڈ میں منگل کو پرواز کے دوران شگاف پڑ گیا، جس سے طیارے کو ترجیحی لینڈنگ پر مجبور ہونا پڑا۔

اسپائس جیٹ کے ہوائی جہاز میں 'خلل' ہونے کا آج کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ ایئر لائن کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام مسافر اور عملے کے ارکان محفوظ ہیں۔ ایئرلائن کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے FL230 پر کروز کے دوران P2 سائیڈ پر ونڈشیلڈ نے بیرونی پین کو توڑ دیا۔ اس دوران دباؤ معمول پرپایا گیا تھا۔تاہم ترجیحی  بنیاد پر ممبئی میں لینڈنگ کرنی پڑی۔ 

 ذرائع نے بتایا کہ تین ہفتوں سے بھی کم عرصے میں اسپائس جیٹ طیاروں میں حفاظت سے متعلق یہ تیسری تشویش ہے۔ تمام واقعات کو ریگولیٹر کے نوٹس میں لایا گیا ہے۔

دیگر واقعات دروازے کی وارننگ، پرندوں کے ٹکرانے، انجن سے تیل کا رساؤ وغیرہ سے متعلق تھے۔

ایوی ایشن ریگولیٹر ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن (ڈی جی سی اے) نے گزشتہ ماہ ہی اسپائس جیٹ طیاروں کا جامع حفاظتی آڈٹ کیا تھا، جس میں کیس کی بنیاد پر اس کا معائنہ کیا گیا تھا۔

غور طلب ہے کہ اس سے قبل دہلی سے دبئی جانے والے اسپائس جیٹ کے طیارے کو انڈیکیٹر لائٹ میں خرابی کی وجہ سے کراچی کی طرف موڑنا پڑا تھا۔ایئرلائن کے مطابق طیارے کی کراچی لینڈنگ کے بعد مسافر بحفاظت اتر گئے، اس دوران کسی ہنگامی صورتحال کا اعلان نہیں کیا گیا۔

ایئر لائن کے ترجمان نے کہا تھا کہ اسپائس جیٹ کےB737 طیارے کی فلائٹSG-11 (دہلی-دبئی) کا رخ 5 جولائی 2022 کو انڈیکیٹر لائٹ میں خرابی کی وجہ سے کراچی کی طرف موڑ دیا گیا تھا۔

طیارہ بحفاظت کراچی میں اتر گیا اور مسافروں کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔ اس بار کسی ہنگامی صورتحال کا اعلان نہیں کیا گیا اور طیارے نے معمول کے مطابق لینڈنگ کی۔