رہائی کے بعد اعظم خان پہنچے رامپور، گرمجوشی سے ہوا استقبال

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 20-05-2022
رہائی کے بعد اعظم خان پہنچے رامپور، گرمجوشی سے ہوا استقبال
رہائی کے بعد اعظم خان پہنچے رامپور، گرمجوشی سے ہوا استقبال

 

 

آواز دی وائس، رام پور

سماج وادی پارٹی کے لیڈر اور ایم ایل اے محمد اعظم خان سیتا پور جیل سے رہا ہونے کے بعد جمعہ کو تقریباً 2.45 بجے رام پور پہنچے۔ رام پور میں پارٹی کارکنوں نے ان کا گرم جوشی سے استقبال کیا۔

اعظم خان 27 ماہ بعد آج سیتا پور جیل سے باہر آئے ہیں۔ کل یعنی 19 مئی2022 کو سپریم کورٹ نے انہیں عبوری ضمانت دے دی تھی۔ دیر رات ان کی رہائی کا حکم سیتا پور جیل پہنچ گیا۔ رہائی کے بعد اعظم خان کا جیل کے باہر شیو پال سنگھ یادو، ان کے دو بیٹوں اور ان کے تمام حامیوں نے استقبال کیا۔

سابق ایس پی ایم ایل اے انوپ گپتا کے گھر پر ناشتہ کرنے کے بعد ان کا قافلہ رامپور کے لیے روانہ ہوا۔ رام پور پہنچتے ہی حامیوں نے اعظم پر پھولوں کی بارش شروع کردی۔ گھر پر صبح سے ہی اعظم کے حامیوں اور میڈیا کا جم غفیر تھا۔

گھر پہنچنے کے بعد اعظم خان نے اکھلیش یادو سے متعلق پوچھے گئے سوال پر خاموشی اختیار کی۔ اعظم خان نے بھی اشاروں میں شدید حملہ کیا۔ انہوں نے ایک شعر پڑھا:

 میری تباہی میں میرے چاہنے والوں کا ہاتھ ہے۔

انہوں نے کہا کہ جیل میں انہیں انکاؤنٹر بھی دھمکی ملی تھی۔ ضمانت کے حوالے سے اعظم خان نے کہا کہ میں نے ثابت کرنے کی کوشش کی کہ میری دیانت پر کوئی شک نہیں ہے۔ مجھے سپریم کورٹ سے انصاف ملا۔

جیل سے رہا ہونے کے بعد 814 دن بعد رام پور میں اپنے گھر پہنچے کے بعد محمد اعظم خان نے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے خاندان کے ساتھ ہونے والے مظالم کو نہیں بھول سکتے۔ انہوں نے گھر پر جمع لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔