جنوب مغربی مانسون چار سے پانچ دنوں کی تاخیر

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 05-07-2021
مانسون میں تاخیر
مانسون میں تاخیر

 

 

نئی دہلی : جنوب مغربی مانسون چار سے پانچ دنوں کی تاخیر کے ساتھ قومی دارالحکومت اور شمالی ہندوستان کے دیگر علاقوں میں پہنچے گا۔

ہندوستانی محکمہ موسمیات کے عہدیداروں نے بتایا کہ موجودہ موسم کی صورتحال کے پیش نظر جنوب مغربی مانسون کا راجستھان ، دہلی ، پنجاب ، ہریانہ ، چنڈی گڑھ اور مغربی اتر پردیش کی طرف مزید پیش قدمی کا امکان نہیں ہے اور چار سے پانچ دنوں کی تاخیر ہوگی۔انہوں نے پیش گوئی کی کہ اگلے ہفتہ سے خلیج بنگال سے نم چلنے والی ہوائیں شمالی ہندوستان تک پہنچنا شروع ہوجائیں گی تب ہی مانسون کے لئے حالات سازگار ہوجائیں گے۔انہوں نے کہا کہ بہار ، مغربی بنگال ، سکم ، جھارکھنڈ ، اروناچل پردیش ، آسام ، میگھالیہ ، ناگالینڈ ، منی پور ، میزورم اور بہار ، مغربی بنگال ، سکم ، جھارکھنڈ ، اروناچل پردیش اور تریپورہ میں تیز بارش ہوگی۔ اگلے 24 گھنٹوں کے دوران بہار ، جھارکھنڈ اور گنگٹاک مغربی بنگال میں بارش اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔