سونو سود دہلی حکومت کے بچوں کے پروگرام کے بنے برانڈ ایمبیسڈر

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 27-08-2021
 سونو سود  وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کے ساتھ
سونو سود وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کے ساتھ

 


آواز دی وائس، نئی دہلی

بالی ووڈ اداکار سونو سود جمعہ کو دہلی حکومت کے بچوں کے سرپرستی پروگرام کے لیے برانڈ ایمبیسڈر مقرر ہوئے۔

یہ اعلان وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال سے ملاقات کے بعد کیا گیا۔

اس دوران دہلی کے ڈپٹی سی ایم اور وزیر تعلیم منیش سسودیا بھی موجود تھے۔

گذشتہ برس سونو سود نے لاک ڈاؤن کے دوران تارکین وطن مزدوروں کی مدد کرنے کی وجہ سے روشنی میں آئے تھے۔

میٹنگ کے بعد سی ایم کیجریوال نے سود کے ساتھ پریس کانفرنس کی۔

کیجریوال نے کہا کہ ہمارے لیے اپنے مصروف شیڈول سے وقت نکالنے پر سونو سود کے شکر گزار ہیں۔

وہ پورے ملک کے لیے ایک مثال بن گئے ہیں۔

ہزاروں لوگوں کی وہ مدد کر رہے ہیں۔

  یہ ایک قسم کا معجزہ ہے کہ سود وہ کر رہا ہیں جو بہت ساری حکومتیں نہیں کر سکی ہیں۔

وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے کہا کہ اب سونوسود دہلی کے سرکاری اسکولوں میں بچوں کے لیے 'دیش کے مینٹر' پروگرام کے برانڈ ایمبیسیڈر ہوں گے۔

اس پروگرام کے ساتھ سونو سود کی وابستگی بچوں کے روشن مستقبل میں یقینی طور پر مددگار ثابت ہوگی۔

وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے ٹوئٹ پر اس کی جانکاری دی ہے۔