ای ڈی کی سونیا گاندھی سے پوچھ گچھ ختم

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 21-07-2022
ای ڈی کی سونیا گاندھی سے پوچھ گچھ ختم
ای ڈی کی سونیا گاندھی سے پوچھ گچھ ختم

 

 

آواز دی وائس، نئی دہلی

آج کانگریس پارٹی کی سینیئر رہنما سونیا گاندھی ای ڈی کے سامنے پیش ہوئیں۔ نیشنل ہیرالڈ معاملے میں ای ڈی نے سونیا گاندھی کو پوچھ گچھ کے لیے بلایا تھا۔ پوچھ گچھ کا پہلا دور ختم ہو چکا ہے اور اب سونیا گاندھی کو 25 جولائی2022 کو دوبارہ پوچھ گچھ کے لیے بلایا گیا ہے۔

 پرینکا گاندھی ای ڈی کے دفترتک سونیا گاندھی کے ساتھ تھیں۔ کانگریس کارکنوں نے آج سونیا گاندھی کی دعوت پر ای ڈی آئی کے دفتر تک مارچ نکالا۔دہلی میں کانگریس کارکنوں نے زبردست مظاہرہ کیا، جس میں واٹر کینن کا بھی استعمال کیا گیا۔ سونیا گاندھی کی صحت کے پیش نظر کچھ خاص انتظامات کیے گئے۔ طبی عملہ بھی ای ڈی کے دفتر میں ان کے ساتھ تھا۔ 

کانگریس لیڈر غلام نبی آزاد نے سونیا گاندھی سے ای ڈی کی پوچھ گچھ پر تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک ہی خاندان کے دو افراد کو بار بار سمن بھیجنا درست نہیں، وہ بھی ایک ہی کیس میں۔ جہاں تک احتجاج کے دوران حراست میں لیے گئے افراد کا تعلق ہے، وہ امن و امان کے لیے خطرہ نہیں تھے۔ ہمیں مظاہرہ کا حق ہے۔

نیشنل ہیرالڈ کیس میں سونیا گاندھی سے ای ڈی کی پوچھ گچھ کا پہلا دور ختم ہو گیا ہے۔ کانگریس کی صدر فی الحال ای ڈی کے دفتر سے چلی گئیں ہیں۔اہم بات یہ ہے کہ سونیا گاندھی سے پوچھ گچھ کے3 دور ہوں گے۔ ای ڈی کے تین افسران نے سونیا سے پوچھ گچھ کی۔