سونیا گاندھی اسپتال سے گھر واپس آگئیں

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 20-06-2022
سونیا گاندھی اسپتال سے گھر واپس آگئیں
سونیا گاندھی اسپتال سے گھر واپس آگئیں

 

 

آواز دی وائس،نئی دہلی

کانگریس پارٹی کی صدر سونیا گاندھی پیر کو اسپتال سے گھر لوٹ آئیں۔

انہیں کورونا کی وجہ سے 12 جون کو سر گنگا رام اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ 75 سالہ سونیا گاندھی 2 جون2022 کو کورونا وائرس سے متاثر پائی گئیں۔

 ناک سے خون بہنے کی وجہ سے انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

نیشنل ہیرالڈ کیس میں 23 جون2022 کو سونیا سے بھی پوچھ گچھ ہونی ہے۔

فی الحال اس معاملے میں راہل گاندھی سے سوال و جواب کا سلسلہ جاری ہے۔

 انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے منی لانڈرنگ کے مبینہ معاملے میں 23 جون کو پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کے لیے تازہ سمن جاری کیا ہے۔

سونیا گاندھی کو پہلے 8 جون کو پیش ہونے کے لیے کہا گیا تھا لیکن ان کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی وجہ سے انہوں نے تحقیقاتی ایجنسی سے اپنی پیشی کے لیے نئی تاریخ دینے کو کہا تھا۔