سونیا گاندھی کورونا پازیٹیو

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 02-06-2022
سونیا گاندھی کورونا پازیٹیو
سونیا گاندھی کورونا پازیٹیو

 

 

نئی دہلی: کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی کو کورونا مثبت پایا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ پرینکا گاندھی بھی ان کے رابطے میں آئیں جس کے بعد وہ لکھنؤ سے دہلی واپس آگئی ہیں۔ فی الحال ان کا ٹیسٹ نہیں ہوا ہے۔

کانگریس کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ پچھلے کچھ دنوں میں سونیا گاندھی کی پارٹی کے کئی لیڈروں نے ملاقات کی ہے۔

ان میں سے کچھ رہنما بھی کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں۔ سونیا گاندھی میں ہلکے بخار کی علامات دیکھی گئیں، جس کے بعد ان کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا۔

اس کے بعد سونیا کا ٹیسٹ مثبت آیا۔ مثبت پائے جانے کے بعد سونیا نے خود کو الگ تھلگ کر لیا ہے اور ہر کسی سے احتیاط برتنے کو کہا جا رہا ہے۔

پرینکا گاندھی نے سونیا گاندھی سے بھی ملاقات کی، جس کے بعد وہ احتیاط کے طور پر لکھنؤ سے دہلی واپس آرہی ہیں۔

کانگریس کے ترجمان رندیپ سنگھ سرجے والا نے سونیا گاندھی کے بارے میں کہا کہ سونیا گاندھی کا علاج ہو رہا ہے، سونیا اس وقت ٹھیک ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ سونیا گاندھی نے مجھے بتایا ہے کہ وہ 8 جون کو ای ڈی کے سامنے پیش ہوں گی۔

سونیا گاندھی نے گزشتہ روز کووڈ ٹیسٹ کرایا تھا، جس میں وہ کووڈ پازیٹیو پائی گئی ہیں۔ اگلے 3 یا 4 دنوں کے بعد سونیا گاندھی دوبارہ ٹیسٹ کرائیں گی۔