سومناتھ بھارتی مجرم قرار

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 23-01-2021
سومناتھ بھارتی چار سال پرانےکیس میں مجرم قراردیۓ گۓ
سومناتھ بھارتی چار سال پرانےکیس میں مجرم قراردیۓ گۓ

 

دہلی حکومت کے سابق وزیر اور عام آدمی پارٹی کے رکن ریاستی اسمبلی سومناتھ بھارتی کو 2016  کے ایک معاملےمیں 2 سال قید کی سزا سنائی گئ ہے- دہلی کی عدالت نے مسٹر بھارتی کو یہ سزا سال 2016  میں آل انڈیا انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے ایک سیکورٹی افسر پر حملے کا مرتکب گردانتے ہوئے سنائی ہے- بعد میں دہلی ہائی کورٹ نے عام آدمی پارٹی رکن اسمبلی کی ضمانت کی عرضی کو منظور کرتے ہوئے انھیں ضمانت بھی دے دی