تاج محل میں نکلاسانپ،سیاحوں میں دہشت

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 07-04-2021
سانپ کوپکڑے ہوئے ایک شخص
سانپ کوپکڑے ہوئے ایک شخص

 

 

آگرہ:تاج محل کے قریب سانپ ملنے سےخوف و ہراس پھیل گیا۔ وہاں موجود سیاح اور عملہ کے افراد خوف زدہ ہوگئے۔ اس کے بعد وائلڈ لائف ایس او ایس کے ریپڈ رسپانس یونٹ کو آگاہ کیا گیاتوایک ٹیم نے آکر پانچ فٹ لمبے سانپ کوپکڑااور محفوظ جنگل میں لے جاکرچھوڑ دیا۔

منگل کی صبح تاج محل کےویسٹرن گیٹ پر ٹکٹوں کی کھڑکی پر پانچ فٹ لمبا سانپ نظرآیا۔جسے دیکھ کوسیاح خوفزدہ ہوگئے۔ پولیس اہلکاروں نے یہ اطلاع وائلڈ لائف ایس او ایس کے ہیلپ لائن نمبر پر دی۔ اس کے بعد دو رکنی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ ریسکیو ٹیم کے ذریعہ سانپ کو قبضے میں لینے کے بعد سب نے سکون کی سانس لی۔

واضح ہوکہ لاک ڈائون کے دوران پہلے بھی یہاں سانپ ملے تھے جنھیں پکڑکر بہ حفاظت جنگل تک پہنچادیا گیا تھا۔دریں اثنا وائلڈ لائف ایس او ایس کے شریک بانی اور سی ای او کارتک ستیاناریانا نے کہا کہ سانپ بچاؤ کا کام انتہائی حساس ہیں۔ ٹیم کے لوگوں کو بچاؤ آپریشن کو موثر اور احتیاط سے انجام دینے کی تربیت دی جاتی ہے۔

تحفظ پروجیکٹوں کے ڈائریکٹر ، وائلڈ لائف ایس او ایس ، بیجوراج ایم وی نے کہا ، گذشتہ برسوں کے دوران ، یہ ٹیم تاج محل کمپلیکس سے بہت سے سانپوں اور پرندوں کو بچا رہی ہے ، کیوں کہ تاج محل نیچرل واک گرین بیلٹ کے قریب ہے ، لہذا یہاں جنگلی جاندارچلے آتے ہیں۔ (ان پٹ ایجنسی)