نائب صدرکو ایس ایم خان نے پیش کی اپنی کتاب

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 11-05-2022
نائب صدرکو ایس ایم خان  نے پیش کی اپنی کتاب
نائب صدرکو ایس ایم خان نے پیش کی اپنی کتاب

 

 

آواز دی وائس، نئی دہلی

 قومی دارالحکومت نئی دہلی میں  ایس ایم خان  نے ہندوستان کے سابق و مرحوم صدر جمہوریہ ہند ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام پر لکھی جانے والی کتاب 'اے پی جے عبدالکلام: جن گن کے راشٹرپتی'  موجودہ نائب صدر جمہوریہ ہند ایم وینکیا نائیڈو کوپیش کی۔

اس بات کی جانکاری خود کتاب کے مصنف نے دی ہے۔ یہ کتاب ہندی زبان میں لکھی گئی ہے۔ کتاب کے مصنف ایم ایس خان بتایا کہ انہوں نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے کچھ الومنائی کے ہمراہ ہندوستان کے نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو سے ملاقات کی۔

اس ملاقات کے دوران انہوں نے اپنی کتاب نائب صدر کوپیش کی۔

اس ملاقات کے دوران انہوں نے نائب صدر کو انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر اور جامعہ ہمدرد کی اپنی سرگرمیوں کے بارے میں بتایا۔ 

اس موقع پر نائب صدر جمہوریہ وینکیا نائیڈو نے کہا ہے کہ ملک میں ایک بھی ایسا واقعہ نہیں ہونا چاہئے جس سے فرقہ وارانہ ہم آہنگی متاثر ہو۔ ملک میں خیر سگالی برقرار رکھنے کے لیے تمام اداروں کو مل کر کام کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات کو روکنے کے لئے ہم خیال لوگوں کے باہمی تعاون کو برقرار رکھنے کی کوشش کی جانی چاہئے۔

نائب صدر نے یہ باتیں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کےالومنائی یعنی سابق طلباء سے ملاقات کے دوران کہی۔

 نائب صدر نے مزید کہا کہ تمام اداروں کو سماج میں ہم آہنگی برقرار رکھنے کے لئے کام کرنا چاہئے۔ یہ بھی دیکھنا چاہیے کہ عوامی فورمز میں مختلف برادریوں اور گروہوں کی نمائندگی کرنے والے سمجھدار عناصر ملک کے سیکولر تانے بانے کو برقرار رکھتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو ٹھیس پہنچانے والا کوئی بھی واقعہ نہیں ہونا چاہیے بلکہ کوشش کی جانی چاہیے کہ ایسے واقعات رونما نہ ہوں۔ اس کے لیے ہم خیال لوگوں کو آگے آنے کی ضرورت ہے۔