جامعہ کے چھ ریسرچ اسکالر پی ایم ریسرچ فیلوشپ کے لیے منتخب

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 22-05-2021
جامعہ ملیہ اسلامیہ
جامعہ ملیہ اسلامیہ

 

 

نئی دہلی

جامعہ ملیہ اسلامیہ (جے ایم آئی) کے چھ ریسرچ اسکالر کو دسمبر 2020 ڈرائیو کی لیٹرل انٹری اسکیم کے تحت پرائم منسٹر ریسرچ فیلو شپ (پی ایم آر ایف) سے نوازا گیا ہے۔ جامعہ کی وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اختر نے تمام ریسرچ اسکالرس کو مبارکباد دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ یونیورسٹی کے دیگر طلبہ کو ریسرچ میں عمدہ کارکردگی کے لیے تحریک دے گا۔انہوں نے کہا کہ جامعہ امتیاز و علو کے لیے تیار ہے اور اپنے طلبہ کو بلندی حاصل کرنے کے لیے ہر ممکن تعاون کے مقصد سے سخت محنت کرتا ہے۔

پی ایم آر ایف کے لیے منتخب ریسرچ اسکالرز ہیں۔

مومنہ (سول انجینیئرنگ ڈپارٹمنٹ)

فوزیہ تبسم (سول انجینیئرنگ ڈپارمنٹ)

عذرا ملِک (الیکٹریکل انجینیئرنگ ڈپارٹمنٹ)

فیروز خان (نینو سائنس اینڈ نینو ٹیکنالوجی سینٹر )

عالیہ طیب (بیسک سائنس انٹر ڈسپلنری ریسرچ سینٹر)

عاشی سیف (سینٹر فار فیزیو تھیریپی اینڈ ریہیبلیشن سائنس سینٹر)

اس ضمن میں پی ایم آر ایف کے جامعہ کے کوآرڈینیٹر پروفیسر عبد القیوم انصاری نے کہا کہ چھ ریسرچ اسکالرز کو پہلے دو سالوں کے لیے 70000 روپے، تیسرے سال کے لیے 75000 روپے، چوتھے اور پانچویں سال کے لیے بالترتیب 80000 روپے کی فیلوشپ ملے گی۔

علاوہ ازیں تمام کو فیلو شپ پی ایم آر ایف کے تحت سالانہ دو لاکھ روپیے (پانچ سال کے لیے کل 10 لاکھ روپے) کا ریسرچ گرانٹ ملے گا۔قبل ازیں مئی 2020 کی لیٹرل اینٹری اسکیم کے تحت، نینو سائنس اینڈ نینو ٹیکنالوجی سینٹر (سی این این) سے ماریا خان اور آبگینہ شبیر کو فیلوشپ کے لیے منتخب کیا گیا تھا۔

(ایجنسی ان پٹ )