کشتواڑسانحہ پرایل جی اور وزیرداخلہ کا ظہار افسوس

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | 2 Years ago
وزیرداخلہ  امت  شاہ  اور  جموں  و  کشمیر  کے  ایل جی منوج سنہا
وزیرداخلہ امت شاہ اور جموں و کشمیر کے ایل جی منوج سنہا

 

 

آواز دی وائس، کشتواڑ:

جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں بادل پھٹنے سے زبردست تباہی اور افرا تفری پھیلی ہوئی ہے، اب تک اس حادثے میں کم از کم چھ افراد ہلاک ہو گئے ہیں، جب کہ تقریباً 40 افراد کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ہے۔

یہاں کے بیشتر مقامات پر گزشتہ کئی دنوں سے بھاری بارش ہو رہی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جولائی کے اواخر تک مزید بارش کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ کشتواڑ میں افسران نے آبی ذخائر کے آس پاس رہنے والے افراد کو محتاط رہنے کی ہدایت دی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آنے والے دنوں میں مزید بارشوں کا امکان ہے اور ندیوں اور نالوں میں آبی سطح میں اضافہ ہونے کا خدشہ ہے۔ اس سے آس پاس رہنے والے افراد کو خطرہ ہو سکتا ہے۔ اس کے علاوہ پہاڑ کھسکنے کا بھی خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے بدھ کے روز کشتواڑ کے علاقے داچن میں بادل پھٹنے سے جو  حادثے  ہوئے اس پر اپنے گہرے رنج وغم کا اظہار کیا۔

ایل جی کی جانب سے اس صورتحال کی مسلسل نگرانی کر رہا ہے ۔

انھوں نے سینئر حکام اور ضلعی انتظامیہ سے بات کی ہے۔

فوج اور اسٹیٹ ڈیزاسٹر رسپانس فنڈ (ایس ڈی آر ایف) کی ٹیمیں لوگوں کو بچانے اور لاپتہ افراد کا سراغ لگانے کے لئے جنگی بنیادوں پر کام کر رہی ہیں۔

ایل جی کے دفتر نے ایک ٹویٹ میں کہاہے کہ داچن، کشتواڑ میں بادل پھٹنے کی وجہ سے آنے والے سیلاب کی وجہ سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہوا۔میں اہل خانہ کے غم میں شریک ہوں۔

 فوج اور ایس ڈی آر ایف کی ٹیم لوگوں کو بچانے اور لاپتہ افراد کا سراغ لگانے کے لئے جنگی بنیادوں پر کام کر رہی ہے۔ میں اس صورتحال کی مسلسل نگرانی کر رہا ہوں۔

Spoke to senior authorities and district administration. Army and SDRF team working on war footing to rescue people and trace the missing persons. I am continuously monitoring the situation.

وہیں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ انہوں نے کشتواڑ میں بادل پھٹنے کے تعلق سے جموں و کشمیر کے ایل جی اور ڈی جی پی سے فون پر بات کی ہے۔ ایس ڈی آر ایف بھی موقع پر پہنچ رہی ہے۔

ایس ڈی آر ایف، فوج اور مقامی انتظامیہ کی جانب سے راحت رسانی کا کام کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری اولین ترجیح زیادہ سے زیادہ افراد کی جانوں کی حفاظت کرنا ہے۔

किश्तवार (J&K) में बादल फटने के संबंध में मैंने जम्मू-कश्मीर के LG और DGP से बात की है। SDRF, सेना और स्थानीय प्रशासन बचाव कार्य में लगा हुआ है, NDRF भी वहाँ पहुँच रही है। अधिक से अधिक लोगों की जान बचाना हमारी प्राथमिकता है। शोकाकुल परिवारों के प्रति संवेदना व्यक्त करता हूँ।