کٹیہار میں دو گاڑیوں کے تصادم سے6کی موت

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 23-02-2021
کٹیہار میں دو گاڑیوں کے تصادم
کٹیہار میں دو گاڑیوں کے تصادم

 

 

کٹیہار : آج  کٹھیار میں دو گاڑیوں کے تصادم سے چھ کی موت ، تین زخمی کٹیہار ، بہار کے ضلع کٹیہار کرسیلا تھانہ علاقہ میں منگل کی صبح دو گاڑیوں کے درمیان ہوئی ٹکر سے چھ افراد کی موت ہو گئی اور تین زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ قومی شاہراہ نمبر 31 پر کوسی پل کے نزدیک ٹرک اور اسکارپیو کے درمیان ٹکر ہو گئی ۔ اس حادثے میں اسکارپیو میں سوار 6 افراد کی موت ہو گئی جبکہ 3 زخمی ہوگئے تھے۔ اسکارپیو پر سوارسبھی تمام لوگ شادی کے لئے لڑکا دیکھنے پورنیہ گئے تھے اور واپس پورنیا سے سمستی پور کے روسٹرا کی طرف لوٹ رہے تھے کہ کوسی پل کے نزدیک سڑک کے کنارے کھڑے ٹرک سے اسکارپیو ٹکرا گئی ۔

مرنے والوں کی فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ اس حادثے کے بعد قومی شاہراہ پر طو یل جام لگ گیا ۔ حادثے کی اطلاع کے بعد موقع پر پہنچ گئی پولیس جے سی بی کے ذریعے تباہ شدہ گاڑیوں کے ملبے کو ہٹانے میں مصروف ہے۔