لکھنؤ سڑک حادثہ میں چھ ہلاک، چھ زخمی

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 18-06-2022
 لکھنؤ سڑک حادثہ میں چھ ہلاک، چھ زخمی
لکھنؤ سڑک حادثہ میں چھ ہلاک، چھ زخمی

 

 

آواز دی وائس، لکھنو

 

ریاست اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں ہفتہ کو ایک پک اپ ٹینکر میں تصادم ہوا، جس میں 6 افراد کی موت ہو گئی اور 6 لوگ زخمی ہو گئے۔

جنہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

سرکل آفیسر پون گوتم نے بتایا کہ ہفتہ کو موہن روڈ پر لطیف نگر کے قریب کرن موٹرس کے سامنے پک اپ اور ٹینکر میں ٹکر ہوئی۔

حادثے میں چھ افراد ہلاک ہو گئے جب کہ حادثے میں چھ افراد زخمی ہوئے ہیں، جنہیں علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

جاں بحق افراد کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔

مقامی لوگوں نے بتایا کہ ہفتہ کو لطیف نگر کے قریب پک اپ نے ایک ٹینکر کو ٹکر مار دی۔

تصادم اتنا زوردار تھا کہ پک اپ کے پرخچے اڑ گئے اور اس میں سوار تمام افراد سڑک پر آگئے۔

چیخ وپکار سن کراہل محلہ دوڑے۔اس نے پولیس کو اطلاع دی۔

پولیس نے مقامی لوگوں کی مدد سے پک اپ میں پھنسے لوگوں کو نکال کر کے جی ایم یو کے ٹراما سینٹر لے جایا۔

جہاں ڈاکٹروں نے جانچ کے بعد چھ کو مردہ قرار دے دیا۔ ساتھ ہی چھ کی حالت نازک دیکھ کر انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ ہلاک اور زخمی ہونے والے تمام افراد ہردوئی کے رہنے والے ہیں۔

ایک متوفی کے پاس سے ملنے والے موبائل سے اس کے گھر والوں کو اطلاع دی گئی ہے۔