لکھنو: بہار کے انتخابی نتائج کے رجحانات نے اپوزیشن جماعتوں میں ہلچل پیدا کر دی ہے۔ ایک جانب دہلی میں کانگریس دفتر کے باہر ووٹ چوری کے پوسٹروں کے ساتھ کارکن احتجاج کر رہے ہیں، تو دوسری جانب اتر پردیش میں سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھیلیش یادو نے ایک مرتبہ پھر SIR کے حوالے سے بی جے پی پر تنقید کی ہے۔
اکھیلیش یادو نے اپنے ایکس پوسٹ میں لکھا: "بہار میں جو کھیل SIR نے کیا ہے، وہ اب مغربی بنگال، تمل ناڈو، یوپی اور باقی جگہوں پر نہیں ہو پائے گا کیونکہ اس انتخابی سازش کا پردہ فاش ہو چکا ہے۔
اب آگے ہم یہ کھیل انہیں نہیں کھیلنے دیں گے۔ سی سی ٹی وی کی طرح ہمارا ‘PPTV’ یعنی ‘پی ڈی اے پہری’ چوکنا رہ کر بی جے پی کے منصوبوں کو ناکام بنائے گا۔ بی جے پی جماعت نہیں، دھوکہ ہے۔"
बिहार में जो खेल SIR ने किया है वो प. बंगाल, तमिलनाडू, यूपी और बाक़ी जगह पर अब नहीं हो पायेगा क्योंकि इस चुनावी साज़िश का अब भंडाफोड़ हो चुका है। अब आगे हम ये खेल, इनको नहीं खेलने देंगे।CCTV की तरह हमारा ‘PPTV’ मतलब ‘पीडीए प्रहरी’ चौकन्ना रहकर भाजपाई मंसूबों को नाकाम करेगा।…
— Akhilesh Yadav (@yadavakhilesh) November 14, 2025