پاکستان گیۓ سکھ زائرین میں سے 80 کورونا سے متاثر

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 23-04-2021
پاکستان جا کر واپس آنے والے سکھ عقیدتمندوں کے جتھے میں متعدد افراد کورونا پازیٹو پائے گئے ہیں
پاکستان جا کر واپس آنے والے سکھ عقیدتمندوں کے جتھے میں متعدد افراد کورونا پازیٹو پائے گئے ہیں

 

 

امرتسر

بیساکھی کی مناسبت سے پاکستان جا کر واپس آنے والے سکھ عقیدتمندوں کے جتھے میں متعدد افراد کورونا پازیٹو پائے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ خالصہ ساجنا ڈے منانے کے لئے 12 اپریل کو تقریباً 800 سکھ زائرین پاکستان گئے تھے جن میں شرومنی گرودوارہ پربندھک کمیٹی کی جانب سے 437 زائرین بھی شامل تھے۔

بتایا جاتا ہے کہ عقیدتمندوں کے آج واپس لوٹنے پر واگھہ سرحد پر انتظامیہ نے ان کی جانچ کی جس میں 80 زائرین کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ۔ بقیہ مسافروں کی جانچ ابھی جاری ہے جس سے خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ متاثرین کی تعداد میں مزیداضافہ ہوسکتا ہے۔ 80 سکھ زائرین کے کورونا پازیٹو ہونے کی خبر سے دیگر سکھ زائرین میں خوف اور اضطراب کی کیفیت ہے ۔