کورونا کے فعال کیسز میں نمایاں کمی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 12-02-2021
کورونا کے فعال کیسز میں نمایاں کمی
کورونا کے فعال کیسز میں نمایاں کمی

 

 ملک میں دو دن تک کورونا کے نئے کیسزکی تعداد 10 ہزار سے زائد رہنے کے بعد گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یہ کیسز ایک بار پھر کم ہو کر نو ہزار کے قریب آگئے- اسی دوران کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 15 ہزار سے زائد رہی جس کی وجہ سے فعال کیسز میں بڑی گراوٹ درج کی گئی اور فعال کیسز 1.25 فیصد رہ گئے ۔

دریں اثنا ملک میں اب تک 75 لاکھ 5 ہزار 10 افراد کوکورونا کے ٹیکے لگائے جا چکے ہیں ۔ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جمعہ کی صبح جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 9،309 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ آٹھ لاکھ 80 ہزار 603 ہوگئی ہے ۔ اس دوران 15،858 مریض صحتیاب ہوئے جس کے ساتھ ہی کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد ایک کروڑ پانچ لاکھ 89 ہزار 230 ہوگئی ہے ۔ وہیں فعال کیسز 6636 کم ہو کر 1،35،926 رہ گئے ۔ اس دوران 87 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ 55 ہزار 447 ہوگئی۔ اس وقت ملک میں شفا یابی کی شرح 97.32 ، فعال کیسز کی شرح 1.25 اور شرح اموات 1.43 فیصد ہے۔

اس دوران کیرالہ میں 427 فعال کیسز کم ہو ئے اور سب سے زائد 5692 مریض صحتیاب ہوئے ہیں ۔ ریاست میں فعال کیسز اب 64،180 رہ گئے ہیں اور کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 9.20 لاکھ ہوگئی ہے وہیں 16 مزید مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 3936 ہوگئی ہے ۔ کیرالہ فعال کیسزمیں پہلے نمبر پر ہے۔