سدھو بیمار، سپریم کورٹ سےایک ہفتہ کا وقت مانگا

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | 1 Years ago
سدھو بیمار، سپریم کورٹ سےایک ہفتہ کا وقت مانگا
سدھو بیمار، سپریم کورٹ سےایک ہفتہ کا وقت مانگا

 

 

نئی دہلی: پنجاب کانگریس کے سابق سربراہ نوجوت سدھو نے سپریم کورٹ میں کیوریٹو پٹیشن دائر کی ہے۔ اس میں سدھو نے سرینڈر کرنے کے لیے ایک ہفتے کا وقت مانگا ہے۔

سدھو نے اس کے لیے بیمار ہونے کا حوالہ دیا ہے۔ اس معاملے میں سدھو کو سزا سنانے والی بنچ نے کیوریٹیو پٹیشن پر سماعت کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

سدھو کے وکیل ابھیشیک منو سنگھوی کی درخواست پر جسٹس اے ایم کھانولکر نے کہا کہ ہم معاملہ چیف جسٹس کو بھیج رہے ہیں، وہ اس کی سماعت کا فیصلہ کریں گے۔

تاہم سپریم کورٹ سے راحت نہ ملنے پر سدھو کو آج خودسپردگی کرنی پڑے گی۔ سپریم کورٹ نے جمعرات کو 34 سال پرانے روڈ ریج کیس میں سدھو کی سزا میں ایک سال کی توسیع کر دی۔ ساتھ ہی سدھو کی خودسپردگی کے وقت حامیوں کو بھی بلایا گیا ہے۔

پٹیالہ ضلع کانگریس کے صدر نریندر پال لالی نے بھی اس سلسلے میں پارٹی کارکنوں کو پیغام بھیجا ہے۔ سدھو فی الحال اپنے پٹیالہ گھر میں موجود ہیں۔ جہاں ان کے حامیوں نے کانگریس لیڈر تک پہنچنا شروع کر دیا ہے۔

سدھو کو ایک سال کی سخت قید کی سزا دینے کا سپریم کورٹ کا حکم سب سے پہلے پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ پہنچے گا۔

وہاں سے انہیں پٹیالہ کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ بھیجا جائے گا۔ اگر سدھو خود سپردگی کرتے ہیں تو متعلقہ تھانے سے انہیں گرفتار کرنے کے لیے کہا جائے گا۔