سدھارتھ شکلا کی آخری رسومات اوشیوارا کریمیٹوریم میں ادا

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | 2 Years ago
سدھارتھ شکلا کی آخری رسومات اوشیوارا کریمیٹوریم میں ادا
سدھارتھ شکلا کی آخری رسومات اوشیوارا کریمیٹوریم میں ادا

 

 

آواز دی وائس، ممبئی

اداکارسدھارتھ شکلا کو جمعہ کو سہ پہر3.30 بجے اوشیوارا کریمیٹوریم میں آخری رسومات ادا کر دی گئی۔آخری رسومات برہم کماری رسم کے مطابق انجام دی گئیں۔ سدھارتھ بچپن سے ہی اس ادارے سے وابستہ تھے۔

شمشان گھاٹ پرمشہور شخصیات اور مداحوں کے ہجوم نے انہیں الوداع کہا۔

اس موقع پر سوشانت سنگھ راجپوت کی یادیں تازہ ہوگئیں۔ جب سوشانت کی آخری رسومات ادا کی جاری تھی، بارش ہو رہی تھی، اور آج بھی بارش ہو رہی تھی۔ سوشانت کے وقت بھی بہنیں شمشان گھاٹ آئی تھیں ، سدھارتھ کی ماں اور بہنیں بھی آچکی ہیں۔

اس کی گرل فرینڈ شہناز بھی پہنچ گئی۔ سوشانت کے وقت اس کی گرل فرینڈ ریا چکرورتی بھی پہنچی تھی۔ 

خیال رہے کہ 40 سالہ سدھارتھ کا جمعرات کو دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا تھا۔ اس کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آچکی ہے، جس میں کسی بیرونی چوٹ کا ذکر نہیں ہے۔ تاہم ڈاکٹروں نے ابھی تک اپنی رائے نہیں دی ہے۔

شمشان گھاٹ میں موجود لوگوں کے مطابق شہناز گل نے آخری تقریب کی تمام رسومات ادا کیں۔

سدھارتھ کی والدہ ریٹا بھی موجود تھیں۔ مرکزی وزیر رامداس اٹھاولے بھی آئے۔

 واضح رہے کہ سدھارتھ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ ممبئی پولیس کو دے دی گئی ہے۔