شیوپال اور راج بھرنے صدارتی امیدوار مرمو کی حمایت کا کیا اعلان

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 09-07-2022
شیوپال اور راج بھرنے صدارتی امیدوار مرمو کی حمایت کا کیا اعلان
شیوپال اور راج بھرنے صدارتی امیدوار مرمو کی حمایت کا کیا اعلان

 

 

لکھنؤ: اترپردیش میں اپوزیشن کے کیمپ میں بڑھتی ہوئی بے اطمینانی کے درمیان، سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو کے چچا شیو پال سنگھ یادو اور اہم اتحادی اوم پرکاش راج بھر نے 18 جولائی کے انتخابات میں بی جے پی کی زیر قیادت این ڈی اے کے صدارتی امیدوار دروپدی مرمو کی حمایت کا اعلان کیا۔

شیو پال سنگھ یادو اور سہیل دیو بھارتیہ سماج پارٹی (ایس بی ایس پی) کے سربراہ اوم پرکاش راج بھر نے کل رات اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی طرف سے دروپدی مرمو کے لیے دیے گئے عشائیے میں شرکت کے بعد اس فیصلے کا اعلان کیا گیا۔

شیو پال یادو نے خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے حوالے سے بتایا کہ  نہ تو سماج وادی پارٹی نے مجھے فون کیا اور نہ ہی میرا ووٹ مانگا۔

 وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کل مجھے مدعو کیا جہاں میں نے این ڈی اے کی صدارتی امیدوار دروپدی مرمو سے ملاقات کی اور انہیں ووٹ دینے کا فیصلہ کیا۔

وزیراعلیٰ کے عشائیہ سے چند گھنٹے قبل، سہیل دیو بھارتیہ سماج پارٹی (ایس بی ایس پی) کے سربراہ اوم پرکاش راج بھر نے کل کہا کہ وہ اب بھی سماج وادی پارٹی کے ساتھ ہیں، لیکن اگر اکھلیش یادو نہیں چاہتے تو زبردستی ساتھ نہیں رہیں گے۔نیز میں انتظار کروں گا کہ اکھلیش یادو سے میری علاحدگی ہوجائے۔ 

اکھلیش یادو پر طنز کرتے ہوئے شیو پال یادو نے انہیں پارٹی میٹنگ میں مدعو نہ کرنے پر تنقید کی اور الزام لگایا کہ اکھیلیش کی ناپختگی کی وجہ سماج وادی پارٹی کی اتحادی جماعتیں اب الگ راستہ اختیار کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر اکھلیش یادو نے میری تجاویز کو سنجیدگی سے لیا ہوتا تو اتر پردیش میں سماج وادی پارٹی کی حالت بالکل مختلف ہوتی۔

شیو پال یادو  پرگتیشیل سماج وادی پارٹی-لوہیا کے سربراہ ہیں، فی الحال جسونت نگر سے ایم ایل اے ہیں، یہ سیٹ انہوں نے سماج وادی پارٹی کے  ٹکٹ پر لڑ کر جیتی تھی۔

وہ یوپی میں اکھلیش یادو کی 2012-2017 کی حکومت میں دوسرے سب سے طاقتور وزیر کے طور پر جانے جاتے تھے۔

awazthevoice

وزیراعلیٰ یوگی آدیتہ ناتھ کے عشائیہ میں دروپدی مرمو

 انہوں نے 2018 میں اپنے بھتیجے سے علیحدگی کے بعد اپنی پارٹی بنائی تھی، لیکن دونوں نے 2022 کے اسمبلی انتخابات سے پہلے اتحاد کرلیا تھا۔

ریاستی اسمبلی میں اوم پرکاش راج بھر کی پارٹی کے چھ ایم ایل اے ہیں۔ پچھلے مہینے راج بھر نے اکھلیش یادو پر تنقید کی تھی جب پارٹی اتر پردیش میں لوک سبھا کے ضمنی انتخابات میں حکمراں بی جے پی سے ہار گئی تھی۔

 اوم پرکاش راج بھر نے  کہا کہ اکھلیش یادو اپنے والد ملائم سنگھ یادو کی وجہ سے 2012 میں وزیر اعلیٰ بنے تھے۔

ذرائع نے بتایا کہ جن ستا دل لوک تانترک کے سربراہ رگھوراج پرتاپ سنگھ، جسے راجہ بھیا کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔  اتر پردیش میں واحد بہوجن سماج وادی پارٹی کے ایم ایل اے، اوما شنکر سنگھ کو بھی کل رات عشائیہ کے لیے وزیر اعلیٰ کی سرکاری رہائش گاہ پر دیکھا گیا تھا۔