شاہنوازحسین بہار قانون ساز کونسل کے ممبر

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 29-01-2021
شاہنواز حسین
شاہنواز حسین

 

پٹنہ،سراج انور

شاہنوازحسین نے بہار قانون ساز کونسل کے ممبر کی حیثیت سے حلف لیا تھا۔ بہار کے سیاسی گلیاروں میں یہ بحث چل رہی ہے کہ نتیش کابینہ میں بی جے پی رہنما شاہنواز حسین کو بھی شامل کیا جائے گا۔ انہیں اسی وجہ سے دہلی سے بہار لایا گیا تھا۔ نتیش کی کابینہ میں ایک دو دن میں توسیع کی جائے گی۔، حلف برداری کی تقریب ودھان پریشد آڈیٹوریم میں ہوئی تھی۔اس تقریب میں وزیر اعلی نتیش کمار بھی موجود تھے۔ قانون ساز کونسل کے ایگزیکٹو چیئرمین اودھیش نارائن سنگھ نے دونوں سے حلف لیا۔ تقریب کی خاص بات یہ ہے کہ بی جے پی رہنما شاہنواز حسین نے اردو میں حلف لیا۔حلف لینے کے بعد، شاہنواز حسین نے گفتگو میں کہا کہ میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے کارکن کی حیثیت سے میں جو بھی تعاون کرسکتا ہوں وہ کروں گا اور پارٹی نے مجھے قانون ساز کونسل کے ساتھ قومی ترجمان اور مرکزی الیکشن کمیٹی کے ممبر کا کردار دیا ہے۔ میں قومی ترجمان کا کردار بھی ادا کر رہا ہوں اور جب بھی سیشن ہوتا ہے تو میں یہاں آؤں گا۔ میں غیر حاضر نہیں رہوں گا۔ میں جوبھی کرسکتا ہوں وہ کروں گا۔ میں بھی دنیا کی سب سے بڑی پارٹی کے اسپیکر کی حیثیت سے مختلف امور اٹھاؤں گا۔ نتیش بہار کمار کی حیثیت سے ایک اچھا وزیر اعلی ملا۔