شاہ کشمیر میں : شہید پولیس مین کے اہل خاندان سے ملاقات

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 23-10-2021
شاہ کشمیر میں : شہید پولیس مین کے اہل خاندان سے ملاقات
شاہ کشمیر میں : شہید پولیس مین کے اہل خاندان سے ملاقات

 

 

سری نگر : 5 اگست 2019 کو جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370 کے خاتمے کے تقریبا 25 ماہ بعد وزیر داخلہ امت شاہ پہلی بار جموں و کشمیر کا دورہ کر رہے ہیں۔ شاہ کا جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے سرینگر ہوائی اڈے پر استقبال کیا۔ اس کے بعد وزیر داخلہ جموں و کشمیر سی آئی ڈی کے شہید انسپکٹر پرویز احمد ڈار کے گھر پہنچے۔ انہوں نے شہید جوان کی تعزیت پیش کی ۔ان کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔

مزید پڑھیں

امت شاہ کا تین روزہ دورہ جموں و کشمیر

اس ملاقات کے بعد امت شاہ نےبتایا کہ وہ انہیں خراج عقیدت پیش کرنے شہید جوان پرویز احمد کے گھر گئے۔ مجھے اور پوری قوم کو اس کی بہادری پر فخر ہے۔میں نے گھر والوں سے ملاقات کی اور ب ان کی یوی کو سرکاری نوکری دینے کا اعلان کیا ہے۔ شاہ نے کہا ہے کہ مودی جی نے جس نئے جموں و کشمیر کا تصور کیا ہے اس کو پورا کرنے کے لیے جموں و کشمیر پولیس تندہی سے کام کر رہی ہے۔

ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ کشمیر میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات میں عام لوگوں پر حملوں کے بعد شاہ کا یہ دورہ سیکورٹی کے لحاظ سے بہت اہم سمجھا جاتا ہے۔ شاہ تین دن جموں و کشمیر میں رہیں گے اور کئی اہم ملاقاتیں کریں گے۔