آرٹیکل 370 کی منسوخی کو چیلنج کرنےوالی درخواست شاہ فیصل نے کورٹ سے واپس لیا

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 20-09-2022
آرٹیکل 370 کی منسوخی کو چیلنج کرنےوالی درخواست شاہ فیصل نے کورٹ سے واپس لیا
آرٹیکل 370 کی منسوخی کو چیلنج کرنےوالی درخواست شاہ فیصل نے کورٹ سے واپس لیا

نئی دہلی: انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس میں اپنی بحالی اور بعد ازاں وزارت ثقافت میں ڈپٹی سکریٹری کے طور پر تقرری کے مہینوں بعد، شاہ فیصل نے پیر کو سپریم کورٹ سے آئین کے آرٹیکل 370 کو منسوخ کرنے کے مرکز کے فیصلے کو چیلنج کرنے والی اپنی درخواست واپس لے لی۔

بار اینڈ بنچ کی رپورٹ ہے۔ فیصل ان 23 درخواست گزاروں میں شامل تھے جنہوں نے سپریم کورٹ میں مرکزی حکومت کے اگست 2019 کے اس آئینی شق کو منسوخ کرنے کے فیصلے کو چیلنج کیا جس نے سابقہ ریاست جموں و کشمیر کو خصوصی حیثیت دی تھی۔

واضح ہوکہ شاہ فیصل ایک آئی اے ایس افسر ہیں۔ انھوں نے آل انڈیا میں ٹاپ کیا تھا، پھر استعفیٰ دے کر اپنی سیاسی پارٹی بنائی تھی جو اب تحلیل کر دی گئی ہے اور وہ دوبارہ جاب میں آگئے ہیں۔