شبنم کے بیٹے نے صدر سے کی والدہ کو معاف کرنے کی درخواست

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 20-02-2021
محمد تاج پچھلے کچھ دنوں سے سرخیوں میں رہنے والی مجرمہ شبنم علی کے فرزند ہیں
محمد تاج پچھلے کچھ دنوں سے سرخیوں میں رہنے والی مجرمہ شبنم علی کے فرزند ہیں

 

 

نئی دہلی

محمد تاج نے صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ کووند سے شبنم علی کو  معاف کرنے کی درخواست کی ہے۔

محمد تاج پچھلے کچھ دنوں سے سرخیوں میں رہنے والی مجرمہ شبنم علی کے فرزند ہیں- شبنم وہی ہیں جنہیں اپنے ہی کنبے کے سات افراد کو قتل کرنے کی پاداش میں سزائے موت کا سامنا ہے- محمد تاج نے صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ کووند سے اپنی والدہ کو معاف کرنے کی درخواست کی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ایک ویڈیو میں تاج پلےکارڈ لئے کھڑے ہیں جس پر لکھا ہے کہ صدرانکل! براہ کرم میری والدہ شبنم کو معاف کردیں۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے جبکہ دوسری طرف شبنم کو پھانسی دینے کی تیاریاں شروع ہوگئی ہیں۔