سماجی کارکن ایلا بھٹ نہیں رہیں

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 02-11-2022
 سماجی کارکن ایلا بھٹ نہیں رہیں
سماجی کارکن ایلا بھٹ نہیں رہیں

 

 

احمد آباد: ہندوستان کی معروف سماجی کارکن اور سیوا(SEWA) ایلا بھٹ89 سال عمر میں انتقال کر گئیں۔ انہوں نے خواتین کے حقوق کے لیے اہم کردار ادا کیا تھا۔

 سیوا(SEWA)نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ انتہائی دکھ کے ساتھ ہم یہ اطلاع دی جا رہی ہے کہ ہم اپنے پیارے اور ادارے کی بانی محترمہ الابین بھٹ کے انتقال کا اعلان کر رہے ہیں۔ انہوں نے خواتین کارکنوں کے حقوق کے لیے قائدانہ کردار ادا کیا ہے۔

  ذرائع کے مطابق وہ وہ مختلف بیماریوں میں مبتلا تھیں، انہوں نے بدھ کو آخری سانس لی۔ بھٹ خواتین کے حقوق کی کارکن ہونے کے ساتھ ساتھ سیلف ایمپلائیڈ مہیلا سنگھ(SEWA) کی بانی بھی تھیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ایلا بھٹ کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے، سیوا، انڈیا نے بھی ٹویٹ کیا، "انتہائی دکھ کے ساتھ یہ اطلاع دی جارہی ہے کہ ہم اپنے پیارے اور قابل احترام بانی مسز ایلابین بھٹ کے انتقال کا اعلان کر رہے ہیں۔ انہوں نے خواتین کارکنوں کے حقوق کے لیے قائدانہ کردار ادا کیا ہے۔ ہم ان کی میراث کو آگے بڑھانے کی کوشش جاری رکھیں گے۔

 

وزیر اعظم  نریندر مودی نے معروف ماہر تعلیم اور سماجی کارکن محترمہ اِلابین بھٹ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعظم نے خواتین کو بااختیار بنانے، سماجی خدمت اور نوجوانوں میں تعلیم کے فروغ کے لیے ان کی کوششوں کو یاد کیا۔

تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے، پی ایم مودی نے ٹویٹ کیا کہ ایلا بھٹ کے انتقال کے بارے میں جان کر دکھ ہوا۔ خواتین کو بااختیار بنانے، سماجی خدمت اور نوجوانوں میں تعلیم کے فروغ میں ان کے کام کے لیے انہیں طویل عرصے تک یاد رکھا جائے گا۔ ان کے اہل خانہ اور مداحوں سے تعزیت۔

 

ایلا بھٹ سیلف ایمپلائیڈ ویمنز ایسوسی ایشن (SEWA) کی بانی اور پدم بھوشن انعام یافتہ تھیں۔ ایلابھٹ نے 1972 میں خواتین کے تعاون پر مبنی SEWAکی بنیاد رکھی۔ آج اس میں 2.1 ملین سے زیادہ غریب اور خود روزگار خواتین بطور ممبر ہیں۔ 1974 میں سیوا نے غریب خواتین کو چھوٹے قرضے فراہم کرنے کے لیے ایک قدم آگے بڑھایا۔

ایلا بھٹ نے ہندوستان بھر کی لاکھوں خواتین کو پانچ دہائیوں سے زائد عرصے تک مائیکرو لون فراہم کرکے ان کی زندگیاں بدل دیں۔

وہ 1980 کی دہائی میں راجیہ سبھا کی رکن اور ورلڈ بینک کی مشیر بھی تھیں۔