راجدھانی دہلی میں خوفناک آتشزدگی ، سات افراد ہلاک

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 12-03-2022
راجدھانی دہلی میں خوفناک آتشزدگی ، سات افراد ہلاک
راجدھانی دہلی میں خوفناک آتشزدگی ، سات افراد ہلاک

 

 

نئی دہلی: دہلی کے گوکل پوری علاقے میں جمعہ کو دیر رات آگ لگنے سے سات افراد کی موت ہو گئی۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق آگ لگنے سے 60 سے زائد جھونپڑیاں جل کر خاکستر ہوگئیں۔ آگ لگنے کی وجہ کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔

اس حادثے میں کئی لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں، جنہیں علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

دیویش کمار پانڈے، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر آف پولیس (اے ڈی سی پی ) شمال مشرقی دہلی نے کہا کہ آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔

فائر ڈپارٹمنٹ نے سات لاشیں نکال لی ہیں۔

فائر ڈپارٹمنٹ نے بتایا کہ آگ لگنے کی اطلاع رات تقریبا ایک بجے کے قریب ملی اور صبح چار بجے کے قریب آگ پر قابو پالیا گیا۔

آگ لگنے سے 7 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ (ایجنسی)