بیرون ملک سے آنے والےمسافروں کے لیے سات دن کا کوارنٹائن لازمی

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 07-01-2022
بیرون ملک سے آنے والےمسافروں کے لیے سات دن کا کوارنٹائن لازمی
بیرون ملک سے آنے والےمسافروں کے لیے سات دن کا کوارنٹائن لازمی

 

 

نئی دہلی:کورونا وبا کے پیش نظر برطانیہ، نیوزی لینڈ، چین اور اسرائیل وغیرہ خطرے والے ممالک سے ہندوستان آنے والے تمام مسافروں کا کووڈ ٹیسٹ ہوگا اور تمام ملکوں سے آنے والوں کو لازمی طور پر سات دن تک کوارنٹائن میں جانا ہوگا اور آٹھویں دن کووڈ ٹیسٹ کروانا ہوگا

صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے جمعہ کے روز بیرون ملک سے ہندوستان آنے والے مسافروں کے لیے ترمیم شدہ رہنما خطوط جاری کیے یہ گائڈ لائن 11 جنوری سے نافذہوں گے۔

ترمیم شدہ ہدایات میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان سے آنے والے تمام مسافروں کو سہولت پورٹل پر آر ٹی-پی سی آر نیگیٹیو رپورٹ از خود ڈالنا ہوگا۔ جوکھم والے ممالک سے ہندوستان آنے پر تمام مسافروں کا ان کے خرچے پر کووڈ ٹیسٹ کیا جائے گا اور کووڈ پوزیٹیو آنے پر کووڈ پروٹوکال کے مطابق علاج ہوگا۔

دیگر ممالک سے آنے والے مسافروں کی تھرمل اسکریننگ ہوگی اور کووڈ علامات نظر آنے پر ان کا کووڈ ٹیسٹ ہوگا۔ تمام مسافروں میں سے دو فیصد کا رینڈم کووڈ ٹیسٹ ہوگا۔ پانچ برس سے کم عمر کے بچوں کی آر ٹی- پی سی آر رپورٹ ضروری نہیں ہے لیکن کووڈ علامت نظر آنے پر مناسب عمل اختیار کیا جائے گا۔

رہنما خطوط میں کہا گیا کہ بیرون ملک سے ہر شخص کو سات دن کے لیے کوارنٹائن میں جانا ہوگا اور آٹھویں دن کووڈ ٹیسٹ کروانا ہوگا۔ یہ ہدایات ایئرپورٹ، بندرگاہ اور زمین کے راستےسے آنے والے تمام مسافروں پر یکساں طور پر نافذ ہوں گے۔ مرکز نے کووڈ کے پیش نظر جوکھم والے ممالک کی فہرست میں ان ممالک کو رکھا ہے۔

جہاں وبا ایک متعینہ سطح سے زیادہ ہے۔ اس فہرست میں یورپی، مشرقی ایشیا اور افریقہ کے کچھ ممالک شامل ہیں۔ کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر اس فہرست میں مسلسل تبدیلی ہوتی ہے۔ یہ فہرست مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود اور شہری ہوابازی کی وزارت کی ویب سائٹ پر موجود ہوتی ہے۔

اس فہرست میں فی الحال برطانیہ سمیت یورپی ملک، جنوبی افریقہ، برازیل، بوتسوانا، ماریشس، گھانا، نیوزی لینڈ، زمبابوے، تنزانیہ، ہانگ کانگ، اسرائیل، کانگو ایتھوپیا، قزاقستان، کینیا، نائیجیریا، تیونیشیا اور زامبیا شامل ہیں۔ (ایجنسی)