سینئرکانگریس رہنما اے کے انٹونی نے سیاست سےلیا ریٹائرمنٹ

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 09-03-2022
سینئرکانگریس رہنما اے کے انٹونی نے سیاست سےلیا ریٹائرمنٹ
سینئرکانگریس رہنما اے کے انٹونی نے سیاست سےلیا ریٹائرمنٹ

 

 

نئی دہلی: کانگریس کی سینئر رہنما اے کے انٹونی نے بدھ کو سرگرم سیاست سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا 

انٹونی نے کانگریس کی صدر سونیا گاندھی کو خط لکھ کر اس کی اطلاع دی

انہوں نے محترمہ گاندھی کو بتایا ہے کہ سرگرم سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرنے کے بعد وہ دہلی میں نہیں رہیں گے اور اپنے آبائی شہر تروننت پورم لوٹ جائیں گے۔

سنہ 1970 میں پہلی بار رکن اسمبلی بننے والے مسٹر انٹونی 52 سالوں سے ہندوستان کی سرگرم سیاست میں شامل رہے ہیں۔

۔ 37 سال کی عمر میں وہ پہلی بار کیرالا کے وزیر اعلیٰ بنے اور اس کے ساتھ ہی وہ تین بار ریاست کے وزیر اعلیٰ کے عہدے پر فائز رہے۔

اس کے علاوہ، وہ پانچ بار راجیہ سبھا کے رکن، تین بار مرکزی وزیر اور 10 سال تک کانگریس کی ڈسپلنری کمیٹی کے چیئرمین رہے۔ 

انٹونی کو کانگریس کے قابل اعتماد رہنماؤں میں شمار کیا جاتا ہے۔

انہوں نے آنجہانی اندرا گاندھی اور آنجہانی راجیو گاندھی کے ساتھ کام کرنے سمیت 2004 میں منموہن سنگھ حکومت میں وزیر دفاع کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔ (ایجنسی)