تبلیغی جماعت کے مرکز میں ایک رات کی چہل پہل کے بعد سناٹا

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 30-03-2021
تبلیغی جماعت کا بیں الاقوامی مرکز
تبلیغی جماعت کا بیں الاقوامی مرکز

 

 

 عبد الحئی خان / نئی دہلی

تبلیغی جماعت کے بیں الاقوامی مرکز واقع بستی حضرت نظام الدین اولیا کو.صرف شب برات کی رات مشروط طور پر کھولنے کے بعد اج پھر تالا ڈال دیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق شب برات اور رمضا ن کے پیش نظر تبلیغی جماعت کے مرکز کو کھولنے کی اجا زت عدالت سے طلب کی گی تھی تالا کھولنے کی درخواست دلی وقف بورڈ نے دی تھی۔

مشروط اجازت

عدالت نے شب برات کی رات کو مرکز مین صرف پچاس لوگوں کو داخلہ کی اجازت دی تھی اور عبا دت کرنے والوں کے نام وپتے پولس تھانے میں جمع کرانے ہونگے اسکے بعد تھانہ انچارج اجازت نامہ جاری کرینگے۔

تفصیلات کے مطابق سماعت کے دوران دلی وقف بورڈ کے وکیل وجیہ شفیق، سینیر وکیل رمیش گپتا حاضرتھے۔ دلی حکومت کی جانب سےوکیل نندتا راو موجود تھین دلی وقف بورڈ کےوکیلوں نے رمضان کے پیش نظر جلد سماعت کی ضرورت پر زور دیا اگلی سماعت بارہ اپریل کو ہو گی۔

معاملہ کیا تھا

گزشتہ برس مارچ مین عالمی سطح پر کورونا پھیلنے کے بعد بیماری کا بہانہ کرتے ہوےمقامی انتظامیہ نے تبلیغی جماعت کے مرکز پر تالا ڈالدیا تھا۔

دکاندروں کی مایوسی

علاقہ کے دکانداروں مین دلی انتظامیہ کے سخت رویہ سے کافی مایوسی ہے انکا کہنا ہے کہ جب مسجد ۔مندر اور گورودوارے کھلے ہیں تو تبلیغی مرکز کو کھولنے مین کیا دقت ہے تاج بکڈپو کے مالک شمشاد احمد کا کہنا ہے کہ مرکز ہی ہم لوگوں کی روزی روٹی کا ذریعہ ہے۔جبکہ عدالت یہ بھی کہ چکی ہے کہ کورونا مرکز سے نہیں پھیلا۔ زبیری ہوٹل کے مالک اشفاق کا کہناہے کہ انکا کاروبار پچیس فیصد بھی نھیں رہ گیا ان کا ہوٹل مرکز کے سامنے ہے کاروبار ابھی تک راستہ پر نہیں ایا ہے۔

مقامی باشندوں کا ردعمل

گزشتہ ایک برس کے بعد وہ بھی شب برات کو مرکز کا تالا کھلنے پر مقامی لوگوں مین خوشی کی لہر دوڑ گیی ٹوپیوں اورطغروں کی دکانین سج گیی تھیں لیکن صبح ہوتے ہی پھر سناٹا چھا گیا۔انکا حکومت اور انتظامیہ سے مطالبہ ہے کہ مرکز کو جلد کھولا جاے تاکہ دکانداروں کا روزی روٹی کا بحراں جلد حل ہوسکےاور علاقہ میں چہل پہل دوبارہ بحال ہوسکے۔