ایم پی: نیمچ میں درگاہ کے قریب ہنومان مندر کی تعمیر پر تنازعہ، دفعہ 144 نافذ

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | 1 Years ago
ایم پی: نیمچ میں درگاہ کے قریب ہنومان مندر کی تعمیر پر تنازعہ، دفعہ 144 نافذ
ایم پی: نیمچ میں درگاہ کے قریب ہنومان مندر کی تعمیر پر تنازعہ، دفعہ 144 نافذ

 

 

بھوپال:مدھیہ پردیش کے نیمچ میں ہنومان مندر کی تعمیر کے بعد دو برادریوں کے درمیان کشیدگی کی خبر ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ نیمچ کے پرانے دربار میں ہنومان کی مورتی  کو لے کرفریقین کے درمیان جھگڑاہوا تھا۔ اس کے بعد فریقین نےایک دوسرے پر پتھراؤ کیا۔ نیمچ میں حالات کو قابو میں رکھنے کے لیے مقامی پولیس کو آنسو گیس کے گولے داغنے پڑے۔

نیمچ ضلع انتظامیہ نےدفعہ144 نافذ کر دی ہے۔

نیمچ کے ایس پی سورج کمار ورما نے بتایا کہ یہاں ایک درگاہ ہے۔ وہاں کچھ لوگوں نے ہنومان جی کی مورتی قائم کی ہے۔ اس حوالے سے فریقین میں جھگڑا ہو گیا ہے۔

پولیس نےموقع پر پہنچ کر صورتحال پر قابو پالیا۔انہوں نے کہا کہ دونوں فریقوں کے درمیان پتھراؤ بھی ہوا۔ اس میں دو تین بائک کو نقصان پہنچا ہے۔ جھگڑے میں کوئی زخمی نہیں ہوا ہے۔ نیمچ کے ایس پی سورج کمار ورما نے کہا کہ جہاں تنازعہ ہوا وہاں دونوں ہندو مسلم برادریوں کے لوگ رہتے ہیں۔

جھگڑے کے دوران بھیڑ کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کے گولے داغے گئے۔ اس کے بعد پولیس نے سڑکوں پر گشت کیا اور لوگوں کو گھروں میں رہنے کو کہا گیا ہے۔ لوگوں سے بھی کہا گیا ہے کہ وہ افواہوں پر دھیان نہ دیں۔ جو لوگ افواہیں پھیلا رہے ہیں، ان کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔

ان کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔ ابھی تک تنازعہ کے حوالے سے کسی طرف سے کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی ہے۔