ہندوستانی امداد کی دوسری کھیپ افغانستان روانہ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 03-03-2022
ہندوستانی امداد کی دوسری کھیپ افغانستان روانہ
ہندوستانی امداد کی دوسری کھیپ افغانستان روانہ

 

 

آواز دی وائس :اٹاری

ہندوستان کی جانب سے افغانستان کو اناج کی مدد کا سلسلہ جاری ہے۔جمعرات کو 36 ٹرکوں میں 2,000 میٹرک ٹن گندم جلال آباد بھیجی گئی ہے۔

 ہندوستان کی انسانی امداد کا دوسرا قافلہ 2,000 میٹرک ٹن گندم لے کر آج امرتسر کے اٹاری واہگہ بارڈر سے جلال آباد، افغانستان کے لیے روانہ ہوا۔

 راہول نانگرے، کمشنر آف کسٹمز، امرتسر، پنجاب نے کہا کہ ہم اگلے 2 ہفتوں میں 10,000 میٹرک ٹن گندم بھیجنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔

۔ یہ افغان عوام کے لیے 50,000 میٹرک ٹن گندم کے ہندوستانی امداد کی دوسری کھیپ ہے۔

 افغانستان کے ایک ٹرک ڈرائیور کا کہنا ہے کہ "ہم یہ امداد بھیجنے کے لیے ہندوستان کے شکر گزار ہیں۔ اس سے دونوں ممالک کے درمیان دوستی بڑھے گی۔